پریانکا چوپڑا کے ٹی وی شو ’کوانٹیکو‘ میں ہندوستانی شہری کو دہشت گرد کا کردار دیکھانے پر انڈین مداح آگ بگولہ

نئی دہلی: اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکن ٹی وی شو ’کوانٹیکو‘ میںہندوستانی دہشت گرد کا کردار دکھانا مہنگا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ تین سالوں سے مشہور امریکیٹی وی شو ’کوانٹیکو‘ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے اپنی کہانی کی بدولت خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے ۔

Priyanka Chopra’s Quantico slammed for portraying Indian character as terrorist
جب کہ یکم جون کو نشر ہونے والی کوانٹیکو کی ایک قسط میں ایک ہندوستانی شہری کو مین ہٹن میں ایٹمی حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جس کا الزام بعد میں پاکستان پر عائد کرنا تھا۔ اس قسط کے نشر ہونے کے بعد پریانکا کے انڈین مداح آگ بگولہ ہو گئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Priyanka Chopra’s Quantico slammed for portraying Indian character as terrorist
ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اڈت کماڈیا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوانٹیکو کی کیا احمقانہ قسط تھی جس میں ہندوستانی کو مین ہٹن کو اڑا کر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ میں یہ جاننے سے قاصر ہوں کہ اس احمقانہ قسط کا مقصد کیا تھا جو مکمل طور پر ایک نامعقول عمل ہے۔
Priyanka Chopra’s Quantico slammed for portraying Indian character as terrorist
ایک یوزر نے لکھا کہ اس قسط ہندو شہری کے گرد گھومتی ہے جو ہندوستانی شہری ہوتا ہے جس کا کام حکومتی سرپرستی میں ایٹمی حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانا ہے جسے پریانکا ایف بی آئی کی ٹیم کے ہمراہ روکتی ہے۔
Priyanka Chopra’s Quantico slammed for portraying Indian character as terrorist
نتیش کمار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں حیران ہوں اگر پریانکا کو سشما سوراج کی اجازت سے ڈرامے کے ذریعے پروپیگنڈا کو پھیلانے کے لئے ویزا دیا گیا ہے تو اسے منسوخ کر دینا چاہئے۔
Priyanka Chopra’s Quantico slammed for portraying Indian character as terrorist
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کو اپنے اس کامیاب ٹی وی شو کوائنٹیکو‘ کے لیے دو مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopras quantico slammed for portraying indian character as terrorist in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply