شادی کے 7 ماہ بعد ہی با لی ووڈ میں کام کیلئے پرینکا چوپڑا کی فلم سازوں سے منتیں

نئی دہلی: امریکی گلوکار کے ساتھ شادی سے پہلی ہی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور شادی کے بعد اب تک انہوں نے صرف ایک ہی بولی وڈ فلم ’اسکائے از پنک‘ میں کام کرنے کی رضامندی دکھائی تاہم اب اطلاعات ہیں کہ شادی کے 7 ماہ بعد پرینکاکو خیال آیا ہے کہ بالی وڈ کو خیرباد کہنا عقلمندی نہیں ہوگی، اس لیے اداکارہ بالی وڈ فلموں میں واپسی کے لیے فلم سازوں سے با ت کر رہی ہیں۔

Priyanka Chopra’s Bollywood plans

ویب سائٹ دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ پرینکا چوپڑا ان دنوںبالی وڈ کے چوٹی کے فلم سازوں سے ہندی فلم سنیما میں واپسی کے لیے مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ینکا چوپڑا ان دنوں سنجے لیلیٰ بھنسالی، کرن جوہر، وشال بھردواج، سدھارتھ رائے کپور اور ادتیا چوپڑا جیسے فلم سازوں سے ممکنہ منصوبوں پر کام کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

Priyanka Chopra’s Bollywood plans

رپورٹ کے مطابق اگرچہ اداکارہ بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی بڑے ہیرو یا بہت بڑی کاسٹ ٹیم اور بہت معروف ہدایت کار والی فلم نہ ملے کیوں کہ اداکارہ کا خیال ہے کہ اس سے ان کی عالمی شہرت کو نقصان پہنچے گا۔

Priyanka Chopra’s Bollywood plans

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرینکاچوپڑا اب کسی بڑے فلم منصوبے نہیں بلکہ ’اسکائے از پنک‘ جیسے چھوٹے فلمی منصوبوں کو ترجیح دیں گی اور اگر انہیں ایسے کسی منصوبے کی پیش کش نہ ہوئی تو وہ اپنی فلمیں خود ہی پروڈیوس کریں گی۔رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا نے پہلے ہی اپنا پروڈکشن ہاو¿س کھول رکھا ہے اور اب وہ اپنی الگ شناخت بنانے کے لیے خود ہی اپنی پسند کی فلمیں بنانے کا پروگرام بنا سکتی ہیں۔

Priyanka Chopra’s Bollywood plans

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکن ہے کہ پرینکا چوپڑا اپنی ہی پروڈکشن کمپنی کے تحت بننے والی کسی فلم سے بالی وڈ میں نئے سفر کا آغاز کریں۔خیال رہے کہ پرینکا چوپڑا کی آخری بولی وڈ فلم ’جے گنگا جل‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی اور ان دنوں وہ اپنی نئی فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم کو رواں سال اکتوبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

Priyanka Chopra’s Bollywood plans

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopras bollywood plans in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.