پرینکا چوپڑا کی والدین سے اپیل: بیٹیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا موقع دیں

نئی دہلی:اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورے کرنے کا موقع دیں تاکہ وہ سب کچھ کرسکیں جو وہ کرنا چاہتی ہیں۔

Priyanka Chopra says, give girls a chance and they will do everything
لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ پرینکاپڑا نے لڑکیوں کو خودمختار بنانے کے عزم کا اظہار کرنے کے لیے ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے۔
Priyanka Chopra says, give girls a chance and they will do everything
اداکارہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچپن ہی سے لڑکیوں پر مختلف پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں جیسے زیادہ اچھل کود نہ کرو، تیز آواز میں نہیں بولو، پڑھائی میں کیارکھا ہے، گھر ہی تو سنبھالنا ہے وغیرہ تو اس صورتحال میں لڑکیاں کریں تو کیا کریں؟
Priyanka Chopra says, give girls a chance and they will do everything
اس کا جواب بھی پرینکانے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں صرف اپنے دل کی سنیں گی اور وہ سب کریں گی جو وہ کرناچاہتی ہیں۔
Priyanka Chopra says, give girls a chance and they will do everything
پرینکانے یہ ویڈیو ہندوستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے رائج فرسودہ سوچ اور انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے بنائی ہے۔
Priyanka Chopra says, give girls a chance and they will do everything
ویڈیوکے آخر میں پرینکاچوپڑا نے تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ لڑکیوں کو ان کے خواب پورا کرنے کا موقع دیں تاکہ ان کا آنے والا کل بہتر ہو۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra says give girls a chance and they will do everything in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment