جلد ہی پرینکا اپنے ساتھی دوست نک سے مگنی کرنے والی ہیں

نئی دہلی: دیپکا پڈوکون ا اور رنویر سنگھ کی شادی کی چرچا زوروں پر ہے لیکن اسی درمیان اداکارہ پرینکا چوپڑا کو لیکر بھی ایک خبر سرخیوں میں ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پرینکا جولائی کے آخر یا اگست میں اپنے دوست نک جونس سے منگنی کر سکتی ہیں۔

اداکارہ پرینکا ان دنوں نک جونس کے ساتھ ہندوستان آئی ہوئی ہیں۔ یہاں آکر نک نے پرینکا کی ماں مدھو چوپڑا سے ملاقات کی۔

سبھی ساتھ میں کوالٹی ٹائم گزارنے کیلئے فیملی ہالیڈے پر گوا بھی گئے۔ اس طرح کی نزدیکیوں سے لگ رہا ہے کہ پرینکا جلد کوئی اچھی خبر سنا سکتی ہیں۔

بتادیں کہ ہندستان آنے سے پہلے پرینکا نک کے والدین سے مل چکی تھیں۔ یہ ملاقات نک کے کزن کی شادی پر ہوئی تھی۔

شاید یہیں سے پرینکا کو نک اور ماں کی ملاقات کرنے کا خیال آیا ہو۔ دیسی گرل اور نک کے رشتے کی بات کریں تو انہیں کئی موقعوں پر ساتھ دیکھا گیا تھا لیکن میٹ گالا 2017 میں ساتھ دیکھے جانے کے بعد افیئر کی چرچا زوروں پر رہی۔

حالانکہ انہوں نے یہ کہہ کر افیئر کی خبروں کو جھٹلا دیا تھا کہ وہ ساتھ اس لئے آئے کیونکہ انہوں نے ایک ہی ڈیزائنر کے کپڑے پہنے تھے۔

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra and nick jonas getting engaged in a month in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply