میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ نک جونس سے شادی ہوگی : پرینکا چوپڑا

نئی دہلی: بالی ووڈ سے لیکر ہالی وڈ تک اپنا جلوہ دکھانے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھیتصور بھی نہیں کیا تھا کہ کہ وہ نک جونس سے شادی کر لیں گی۔

Priyanka Chopra admits she didn't think she would marry Nick Jonas

حال ہی میں پرینکا چوپڑا ’ومن ان دی ورلڈ سمٹ‘میںشرکت کرنے پہنچی تھیں جہاں انہوں نے اپنے تعلقات ، شادی شدہ زندگی،تحریک نسواںجیسے مدعوںپر بے باکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ کہ و ہ سچ میں کبھی نہیں سوچتی تھیں کہ وہ نک جونس سے شادی کر لیں گی جب ان کا اور نک جونس کا رومانس افیئر شروع ہوا تو انہو ںنے پرینکا کو کافی سرپرائز کیا تھا۔

Priyanka Chopra admits she didn't think she would marry Nick Jonas

انہوںنے کہا ” میں اب انہیں 2سال سے جانتی ہوں ،مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ جو ہوا ہے کہ وہ ہوگا ، لگتا ہے یہ میری ہی غلطی تھی، میں لفافہ دیکھ کر مضمون بھانپ رہی تھی ۔نک جونس کے بارے میںپرینکا نے مزید کہا’ میں انہیں اولڈ مین جونس(Old Man Jonas) بلاتی ہوں، میر ے لئے ان کا نام ‘OMJ‘ ہے ۔

Priyanka Chopra admits she didn't think she would marry Nick Jonas

وہ کافی میچیور ، اسمارٹ اور میرے لئے کافی اچھے ہیں، میں بے فکر رہنے والی لڑکی ہوں، مجھے جب جو اچھا لگتا ہے وہ کرتی ہوں اور وہ ہمیشہ میرا سپورٹ کرتے ہیں“۔

Priyanka Chopra admits she didn't think she would marry Nick Jonas

اپنے رومانس کے ابتدائی دور کے بارے میںبات کرتے ہوئے پرینکانے ایک واقعہ کا ذکرکیا ’ کہ وہ ایک بار دوستوں کے ساتھ نائٹ آو¿ٹ کا منصوبہ بنا رہے تھےجب کہ اگلے دن صبح انہیں ضروری کام سے بھی جانا تھا ،اس واقعہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو تم سے کام منسوخ کرنے کو کہے گا کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ تم جہاں ہو اس کے لئے کتنی محنت کرتی ہو، اس لئے اگر تم ایسا کرتی ہو تو یہ تمہیں خود ہی کرنا ہوگا، میں اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جا رہا ہوں، ہم تمہارا انتظار کریںگے، تم اپنی میٹنگ ختم کر کے آ جاو¿۔

Priyanka Chopra admits she didn't think she would marry Nick Jonas

پرینکا نے آگے کہا’ میں نے جو بھی پایا ہے اس کے لئے نک نے مجھے کریڈیٹ دیا ہے ، یہ میرے لئے بے حد زبردست تھا، میرے ساتھ ایسا سلوک پہلے کسی نے نہیں کیا تھا“۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra admits she didnt think she would marry nick jonas in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.