فلم ’ ساہو‘ کے لئے تیلگوزبان سیکھنے میں پربھاس نے میری مدد کی : ایولین شرما

نئی دہلی: ماڈل سے اداکارہ بنی جرمن نژاد ایولین شرما نے جو،فلم ’ ساہو‘ سے ٹالی ووڈ میں ڈیبو کررہی ہیںبتایا کہ تیلگوزبان سیکھنا آسان نہیں تھا لیکن جب انہیں اپنے ڈائیلاگوں کو سمجھنے میں مشکل ہوتی تھی تو سپر اسٹار بربھاس میری مدد کرتے تھے۔

Prabhas helped me learn Telugu for 'Saaho': Evelyn Sharma

اداکارہ ایولین شرما نے کہا ’ ٹالی وڈ میں ’ ساہو‘ میری ڈیبو فلم ہے ، پہلے تلگو سیکھنے میں مشکل پیش آرہی تھی لیکن سیٹ پر مجھے گائیڈ کرنے کے لئے کئی سارے لوگ تھے جیسے کہ پربھاس ، ہدایت کار سوجیت ، اس لئے میں نے اپنی لائینں جلدی سے سیکھ لی، آخر کار اب میں نے ہندی سیکھ لی ہے اورتیلگو ایک بالکل مختلف زبان ہے لیکن میں ہمیشہ چیلنجز کے لئے تیار رہتی ہوں، پین انڈیا کاسٹ کے ساتھ تین الگ الگ زبانوں میں شوٹنگ کرنے میں بے حد مزہ آیا “۔

Prabhas helped me learn Telugu for 'Saaho': Evelyn Sharma

ایولین نے اداکار پربھاس کے بارے میں بتایا کہ ’ میں پربھاس کی بہت بڑی فین ہوں اور جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کو ملے گا تومیں نے فوراً حامی بھر دی، پربھاس پوری طرح سے ایک جنٹلمین ہیں اور وہ زمین سے بے حد جڑے ہوئے ہیں‘۔

Prabhas helped me learn Telugu for 'Saaho': Evelyn Sharma

فلم ’ ساہو‘ میںاداکارہ ایولین شرما نے جینفر کا کردار ادا کیاہے ، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک چھوٹا لیکن اہم کردار ہے جس میں میں پہلی بار ایک ایکشن اوتار میں نظر آؤں گی، ۔

Prabhas helped me learn Telugu for 'Saaho': Evelyn Sharma

سوجیت کے ذریعہ ہدایت کی گئی یہ فلم 30اگست یعنی آج ملک بھر میں ہندی ،تیلگو اور تمل زبانوں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔

Prabhas helped me learn Telugu for 'Saaho': Evelyn Sharma

(فوٹوز انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prabhas helped me learn telugu for saaho evelyn sharma in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.