اداکارہ پوجا بترا نے بوائے فرینڈ نواب شاہ کے ساتھ شادی کر لی ،دیکھیں تصاویر

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے بعد ’حسینہ مان جائے گی‘ کی اداکارہ پوجا بترا نے بھی خفیہ طور پر شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق پوجا بترا نے ساتھی اداکار نواب شاہ سے ایک ہفتہ قبل شادی کی جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

Pooja Batra secretly marries boyfriend Nawab Shah, shares adorable photos

تاہم ان ویڈیوز میں اداکارہ اور ان کے ہم سفر نواب شاہ کے چہرے دکھائی نہیں دیے، تاہم مداحوں نے ویڈیو دیکھتے ہی انہیں مبارک باد دینا شروع کی۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پوجا بترا اور نوابشاہ نے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی اور جلد ہی دونوں اپنی شادی کو قانونی طور پر رجسٹرڈ کروائیں گے۔

Pooja Batra secretly marries boyfriend Nawab Shah, shares adorable photos

رپورٹ کے مطابق دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی اور ممکنہ طور پر وہ شادی کو رجسٹرڈ کروانے کے بعد دوستوں کو پارٹی بھی دیں گے۔خیال رہے کہ 42 سالہ پوجا بترا کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2002 میں کی تھی جو 2011 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

Pooja Batra secretly marries boyfriend Nawab Shah, shares adorable photos

پہلی شادی کی ناکامی کے بعد پوجا بترا کا نام متعدد شوبز شخصیات سے جوڑا جاتا رہا، تاہم 2 سال قبل ان کے تعلقات اداکار نوابشاہ سے ہوئے جن کے ساتھ انہیں متعدد بار دیکھا بھی گیا۔پوجا بترا 1993 میں مس انڈیا فیمینا انٹرنیشنل کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں اور انہوں نے تامل، تیلگو اور ہندی سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Pooja Batra secretly marries boyfriend Nawab Shah, shares adorable photos

پوجا بترا نے 1995 میں کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 3 درجن کے قریب فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، ان کی مشہور فلموں میں ’بھائی، سازش، حسینہ مان جائے گی، کہیں پیار نہ ہوجائے، دل نے پھر یاد کیا، فرض، جوڑی نمبر ون، نائک اور اے بی سی ڈی 2‘ شامل ہیں۔ا

Pooja Batra secretly marries boyfriend Nawab Shah, shares adorable photos

داکار نوابشاہ نے 2000 سے ’راجا کو رانی سے پیار ہوگیا‘ فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی، تیلگو اور تامل سمیت دیگر زبانوں کی 2 درجن سے زائد فلموں اور متعدد ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں۔نوابشاہ کی مشہور فلموں میں ’مسافر، ڈان ٹو، بھاگ ملکھا بھاگ، ہم شکل، دلوالے اور ٹائیگر زندہ ہے‘ شامل ہیں۔
(سبھی تصویریں انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pooja batra secretly marries boyfriend nawab shah shares adorable photos in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.