پرینتی کی نک سے درخواست :پرینکا کو محبت کیجئےکیونکہ وہ آپ کو پاگلوں کی طرح پیار کرتی ہیں

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی ’روکا ‘ رسم ہو چکی ہے، جس میں بے حد قریبی لوگ شامل ہوئے، اب جلد ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

Parineeti Chopra wishes Priyanka Chopra, Nick Jonas
اس موقع اداکارہ پر ینکا کی چچازاد بہن اور بالی وڈ ادکارہ پرینتی چوپڑا بھی موجود تھیں، جوکہ اس خاص موقع پر جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے ایک طویل پوسٹ لکھی۔
Parineeti Chopra wishes Priyanka Chopra, Nick Jonas
اداکارہ پرینتی نے لکھا ”آج میں ایک جادوئی پری کی کہانی کی گواہ بنی۔ جب ہم چھوٹے تھے تب میمی دیدی (پرینکا) اور میں گھر گھر کھیلا کرتے تھے، ہم شرمیلی دلہنیں بنتی ، مصنوئی بچے بھی ہوتے اور اپنے شوہروں کو ہم چائے بھی پیش کیا کرتے تھے۔ ایسا اس لئے تھا کیو نکہ ہم ہمیشہ محبت کے جادو پر یقین کرتے تھے اور ہم دونوں اس بات کے لئے پرامید بھی تھے کہ ہمیں پرفیکٹ دولہے ملیں گے۔“
Parineeti Chopra wishes Priyanka Chopra, Nick Jonas
پرینتی نے مزید لکھا، ”آج کوئی لاگ لپیٹ والی بات نہیں کروں گی، میں ان کے لئے اس سے زیادہ پرفیکٹ انسان کا تصور نہیں کر سکتی۔ جیسا کہ آج صبح میں نے کہا تھا کہ کسی انسان کو پرکھ نے کے دو طریقہ ہوتے ہیں، پہلا یہ کہ اس کے ساتھ سفر کیا جائے اور دوسرا ، اس کے ساتھ کھانا کھائیں۔
Parineeti Chopra wishes Priyanka Chopra, Nick Jonas
نک جونس میں نے آپ کے ساتھ دونوں کام کئے ہیں۔ اس لئے مجھے معلوم ہے کہ آپ ان کے لئے پرفیکٹ ہو۔ انہیں محبت کیجئے کیوں کہ وہ آپ کے لئے دیوانی ہیں۔ ان کی حفاظت کیجئے کیونکہ وہ باہر سے مضبوط لیکن اندر سے بہت نرم ہیں۔
Parineeti Chopra wishes Priyanka Chopra, Nick Jonas
اداکارہ پرینتی نے کہا آپ دونوں سے پیار کرتی ہوں اور آپ کو خوشیاں مبارک ہوں۔ آپ کو روکا اور ہونے والی شادی کی مبارکباد۔“

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parineeti chopra wishes priyanka chopra nick jonas in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply