پرنیتی چوپڑا نے اس بالی وڈ خان کی بیوی سے کہا ’اجازت ہو تو تمہارے شوہر سے شادی کرلوں’

نئی دہلی: اداکارہ پرنیتی چوپڑا جن کی حال ہی میں کامیڈی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ ریلیز ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی کزن پریانکا چوپڑا کی شادی پر سب سے پہلے ڈانس کریں گیساتھ ہی انہوںنے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اپنی کزن کے ہونے والے شوہر یعنی نک جونس سے جوتا چرائی کی رسم کے دوران کروڑوں روپے بھی بٹوریں گی۔

parineeti chopra want to marry saif ali khan
تاہم ان کی 30 ویں سالگرہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں شائع خبروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ ماضی میں خود سے 18 سال بڑے سیف علی خان سے عشق کا اظہار کر چکی ہیں۔
parineeti chopra want to marry saif ali khan
پرنیتی چوپڑا کی سالگرہ پر جہاں کئی اداروں نے ان کے خصوصی انٹرویو شائع کیے،وہیں کچھ اداروں نے ان کی پرانی خبروں کو بھی شائع کرکے بتایا کہ وہ ماضی میں کس اداکار پر دل و جان سے مرتی تھیں۔نیوز 18 نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ماضی میں پر نیتی چوپڑا کہہ چکی ہیں کہ وہ سیف علی خان کو دل و جان سے چاہتی ہیں اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔
parineeti chopra want to marry saif ali khan
اداکارہ نے 2014 میں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی سیف علی خان کو اسکرین پر دیکھتی آرہی ہیں اور جنون کی حد تک ان کی دیوانی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے سیف علی خان کے حوالے سے اپنے جذبات اور عشق کا ذکر ان کی اہلیہ کرینہ کپور سے بھی کردیا ہے، جنہوں نے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔
parineeti chopra want to marry saif ali khan
پرنیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرینہ کپور کو کہا تھا کہ ‘اگر اجازت ہو تو میں ان کے شوہر سے شادی کرلوں’اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ایسے جوابات پر کرینہ کپور نے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ ‘کوئی بات‘ نہیں۔تاہم اب پرنیتی چوپڑا کے حوالے سے میڈیا میں خبریں ہیں کہ وہ ارجن کپور کے ساتھ تعلقات میں ہیں، لیکن تاحال دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
parineeti chopra want to marry saif ali khan
ماضی میں پرنیتی چوپڑا کا نام سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے بھی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔خیال رہے کہ پرنیتی چوپڑا نے اب تک صرف 13 فلموں میں ہی کام کیا ہے، تاہم ان کی آدھے سے زیادہ فلمیں کامیاب ہوئی ہیں، جس وجہ سے ‘فلم فیئر اور نیشنل’ سمیت دیگر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

(تصویر یں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parineeti chopra want to marry saif ali khan in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply