ارجن کپور میرے سچے دوست ہیں: پرنیتی چوپڑا

نئی دہلی: اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے کہاہے کہ اگرچہ بالی ووڈ میں ایک سچے دوست کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے لیکن اس بات کی انہیں خوشی ہے کہ اداکار ارجن کپور کی شکل میں انہیں ایک سچا دوست مل گیا ہے۔

Parineeti Chopra Reveals Arjun Kapoor Is Her Best Friend In Bollywood

حا ل ہی میں ووٹ(Voot)کے ’ فیٹ اپ ود دی اسٹارز سیزن 2‘ کے ایک ایپی سوڈ میں حصہ لیتے ہوئے پرنیتی نے ارجن کپور کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں دل کھول کر بات کی ۔

Parineeti Chopra Reveals Arjun Kapoor Is Her Best Friend In Bollywood

شو میں جب پرنیتی سے ارجن کے ساتھ رشتے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا’ ہمارے درمیان دوستی ،نفرت کا رشتہ ہے ۔ انہوںنے کہا ’ بالی وڈ میں ایک سچا دوست ملنا مشکل ہے اور ارجن کپور میرے ایک سچے دوست ہیں“۔

Parineeti Chopra Reveals Arjun Kapoor Is Her Best Friend In Bollywood

ارجن کے ساتھ اپنی آف اسکرین کیمسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرنیتی چوپڑا نے کہا ’ مجھے اپنی تصویر لینے کے لئے اپنا فون انہیں دینے میں کوئی حرج نہیں ہے ، جب میں گیلری میں دیکھتی ہوں تو 50سے زائد سیلفی ہوتی ہیں اور ساری ارجن کپور کی ہی ہوتی ہیں “۔

Parineeti Chopra Reveals Arjun Kapoor Is Her Best Friend In Bollywood

خیال رہے کہ پرنیتی چوپڑا ارجن کپور کے ساتھ فلم ’ عشق زادے‘ اور’ نمستے لندن ‘ میں کام کرچکی ہیں، جلد ہی دونوں فلم’ سندیپ اور پنکی فرار‘ میں نظر آئیں گے ۔

Parineeti Chopra Reveals Arjun Kapoor Is Her Best Friend In Bollywood

پرنیتی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا وہ ارجن اور ملائیکا کی شادی کی افواہوں کے بارے میں جانتی ہیں؟ جس کے جواب میں پرنیتی نے کہا ’ مجھے نہیں معلوم وہ شادی کر رہے ہیں یا نہیں“۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parineeti chopra reveals arjun kapoor is her best friend in bollywood in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.