والدین بچوں کے سیف سیکس پر ان کی گرفت کرنے کے بجائے حوصلہ افزائی کریں :کنگنا رناوت

والدین بچوں کے سیف سیکس پر ان کی گرفت کرنے کے بجائے حوصلہ افزائی کریں :کنگنا رناوت
نئی دہلی: اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کے سیف سیکس ( محفوظ جنسی تعلقات) پر حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔

حال ہی میں ایک میڈیا سمیٹ میں حصہ لیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ ان کے والدین کو جب اس کا علم ہوا کہ وہ جنسی طور پر فعال ہیں تو وہ حیران رہ گئے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سیکس ہرکسی کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے ، جب بھی آپ کو سیکس کرنے کی ضرورت محسوس ہو تو آپ کو کرنا چاہئے لیکن اس میں دیوانے پن کی حد تک چلے جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

کنگنا نے آگے کہا کہ پہلے کے وقت میں شادیاںکم عمر میں ہو جاتی تھیں اور سہی وقت پر لوگوںکو ا سکا شریک حیات مل جاتا تھا لیکن آج شادی 30سال کے بعد ہوتی ہے اس عمر تکہارمونز اچھی طرح سے فعال ہو جاتے ہیں۔

بالی وڈ ادکارہ کنگنا نے کہا’ کہ زیادہ تر والدین یہ سوچتے ہیں کہ ہمارا مذہب یا مقدس کتابیں ہمیں سیکس کی اجازت نہیں دیتی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ سہی نہیں ہے۔ ادکارہ نے کہا کہ ’ برہم چاری لوگ اپنی جنسی طاقت کو کسی دوسری توانائی میں بدلنے کے لئے بہت سی تکنیک کا استعمال کرتے ہیں وہیں اب لوگ ان طریقوں کے بغیر ہی جنسی جذبات کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

(تصویریں انسٹا گرام)