پی ایم سی بینک پر عائد پابندیوں سے یہ اداکارہ ذاتی اخراجات کے لیے زیوارت فروخت کرنے پر مجبور

نئی دہلی: ’ گھر کی لکشمی بیٹیاں‘ جیسے کئی بہترین ٹی وی سیریل میں کام کرچکی اداکارہ نوپور النکار ان دنوں اقتصادی تنگی سے گزر رہی ہیں ۔ ان کے معاشی حالات صورت حال اس قدر خراب ہیں کہ انہیں گھر چلانے کے لئے اپنے زیورات تک فروخت کرنے پڑ رہے ہیں۔

Nupur Alankar: I am selling off my jewellery to survive after the bank collapse

اداکارہ کی یہ حالت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ ماہ ستمبر میں پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو پریٹیو بینک ( پی ایم سی) پر 6مہینے کےلئے لین دین سمیت کئی قسم کی پابندیاں عائد کر دیگئیں۔ خیال رہے کہ نوپور النکار کا بھی اسی بینک میں اکاؤنٹ تھا۔

Nupur Alankar: I am selling off my jewellery to survive after the bank collapse

حال ہی میں دیئے اپنے ایک انٹر میں ٹی وی اداکارہ نوپور النکار نے اپنی پریشانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میں بے حد اقتصادی تنگی سے گزر رہی ہوں، دوسرے بینکوں میں میرے اکاؤنٹس تھے جنہیں میں نے کچھ سال پہلے ہی پی ایم سی بینک میں ٹرانسفر کرا لیا تھا ،مجھے ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ میرے شوہر سمیت فیملی ممبرز کی محنت کی کمائی کی جمع سرمایہ اس طرح منجمد ہوجائے گی، آربی آئی نے پہلے ہر اکاؤنٹ ہولڈر کو رقم نکالنے کی حد 1000رو پے کی پھر 10ہزار اور پھر 25ہزار رورپے کر دی ،لیکن یہ رقم 6مہینے میں ایک بار ہی نکالی جا سکتی ہے۔

Nupur Alankar: I am selling off my jewellery to survive after the bank collapse

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ پیسے کے بغیر کیسے بسر کریں؟ کیا اب اپنا گھر گروی رکھوں؟ میری اپنی کمائی پر روکیوں؟ میں انکم ٹیکس بھی بھرتی ہوں، پھر کیوں ایسا مجھے پریشان ہونا پڑ رہا ہے، حال ہی میں ایک سرکلرآیا کہ بچے کی پڑھائی یا میڈیکل ایمرجنسی میں 50ہزار سے ایک لاکھ رورپے تک نکال سکتے ہیں ، ہماری ایک فیملی ممبر حال ہی میں سنگین طور پر بیمار پڑیں لیکن ہم ان کے اسپتال کا خرچ نہیں اٹھا سکتے تھے ، ہم نے گھر پر ہی ایک نرس ہائر کیا جو انکی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

Nupur Alankar: I am selling off my jewellery to survive after the bank collapse

نوپور نے آگے بتایا کہ ہمارے ڈیبٹ کارڈ اور کریڈیٹ کارڈ بھی کام نہیں کر رہے ہیں، سب سے برایہ ہے کہ ہم لون بھی نہیں لے پا رہے ہیں، جیسے ہی میں کہتی ہوں کہ میرے کھاتے پی ایم سی بینک میں ہیں تو وہاں کے ٹیلی کالرز بھی فون کاٹ دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ گھر میں پیسے نہ ہونے اور بینک کھاتے منجمد ہونے کی وجہ سے میرے پاس زیوارت بیچنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے ، یہاں تک کہ میں نے اپنے ایک ساتھی اداکار سے 3000ہزار و پے لئے ،ایک دیگر نے ٹریفک کے لئے 500رورپے ٹرانسفر کئے ، اب تک دوستوں سے 50ہزار رو پے ادھار لے چکی ہوں، ا سکا کوئی علم نہیں کہ پریشانی کب دورہوگی، ہمیں ڈر ہے کہ کہیں ہمارا پیسہ ڈوب نہ جائے۔ خیال رہے کہ 24ستمبر کو ریزوربینک نے پی ایم سی کو نوٹس جاری کر 6مہینہ کے لئے کسی بھی لین دین کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nupur alankar i am selling off my jewellery to survive after the bank collapse in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.