نورا فتیحی کو جانیں کس ڈانس نے بالی وڈ میں مقبول بنادیا

نئی دہلی: ڈانسر نورا فتیحی جو متعدد عرب گانوں میں اپنے جلوے دکھا چکی ہیں، وہ حال ہی میں ایک با لی وڈ گانے میں عرب اسٹائل میں ہندی رقص کرتی دکھائی دی تھیں۔نورا فتیحی اگرچہ 2014 سے ہندوستان کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، تاہم حال ہی میں جان ابراہم کی آنے والی فلم ‘ستیہ میو جیتے’ کے گانے ’دلبر دلبر‘ میں ان کے شاندار رقص نے انہیں بالی وڈ میں مقبول بنادیا ہے۔

Nora Fatehi Recreates The Iconic Dilbar Step Looking Hotter Than July
نورا فتیحی کے گانے ‘دلبر‘ کو رواں ماہ 3 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ابتدائی 24 گھنٹوں کے اندر 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔اب تک اس گانے کو 11 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ گانا پاکستان، ہندوستان اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں متعدد دن تک یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں بھی شامل رہا۔
Nora Fatehi Recreates The Iconic Dilbar Step Looking Hotter Than July
فلم’ ستیہ میو جیتے‘ کو آئندہ ماہ اگست میں ریلیز کیا جائے گا، تاہم فلم کے گانے نے ابھی سے ہی دھوم مچادی ہے۔اس گانے میں شاندار ڈانس دکھانے کے بعد اب میڈیا میں خبریں ہیں کہ نورا فتیحی سلمان خان کی آنے والی میگا بجٹ فلم ‘بھارت’ میں بھی خصوصی آئٹم گانے پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔
Nora Fatehi Recreates The Iconic Dilbar Step Looking Hotter Than July
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ نورا فتیحی بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی آنے والی فلم ‘بازار’ میں بھی آئٹم گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں گی۔اسی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نورا فتیحی بولی وڈ کی ایک اور فلم ‘سٹری‘ میں بھی آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔
Nora Fatehi Recreates The Iconic Dilbar Step Looking Hotter Than July
‘دلبر‘ میں شاندار پرفارمنس کے علاوہ بھی نورا فتیحی متعدد عربی اور فارسی گانوں پر شاندار رقص کر چکی ہیں۔
Nora Fatehi Recreates The Iconic Dilbar Step Looking Hotter Than July
نورا فتیحی نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ اینیمل ہارر فلم ‘رور: ٹائیگرز آف سندربنس‘ سے ہندوستانمیں فلمی کیریئر کا آغاز کیاتھا۔

(فوٹوز انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nora fatehi recreates the iconic dilbar step looking hotter than july in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply