میں نے آتشیں پنکھوں کے ساتھ رقص صرف 3دن میں سیکھ لیا : نورا فتحی

نئی دہلی: گزشتہ سال بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کے نغمے ’ دلبر‘ کے نئے ورژن کے ساتھ راتوں رات مبقول ہو نے والی بالی وڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی جنہوںنے اس گانے پرخوبصورت بیلی ڈانس سے سب کو مسحور کر دیا ایک بار پھر ایک گانے کے نئے ورژن میں جلوہ گر ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

Nora Fatehi on Batla House O Saki remix: Learnt dancing with fire fans in only 3 days

نورا فتحی نے نغمہ ’ ساقی‘ میں ڈانس کرنے کو اپنا ڈریم تجربہ بتایا ہے۔ گزشتہ دنوں جان ابراہم کی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم’ بٹلہ ہاو¿س‘ کا نیا گانا ’ ساقی’ ریلیز کیا گیا ۔

Nora Fatehi on Batla House O Saki remix: Learnt dancing with fire fans in only 3 days

اس میں سال 2004میں ریلیز ہو ئی فلم ’ مسافر‘ کے نغمے ’ ساقی ‘ کو ری کریٹ کیا گیا ہے جس میں ڈانسر نورا فتحی نے بیلی ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں ۔ نورا فتحی کا کہنا ہے کہ ’ ساقی جیسے گانے پر رقصکرنا جسے تنیشک نے اتنے شاندار طریقے سے بنایا ہے اور نیہا اور تلسی نے گایا ہے ، خواب کے مانند ہے۔

Nora Fatehi on Batla House O Saki remix: Learnt dancing with fire fans in only 3 days

نورا نے مزید کہا ’ تنیشک نے اس گانے کو جس طرح ترتیب دی ہے وہ کمال ہے ، مجھے پتہ تھا کہ مجھے ا سکے ساتھ میچ کرنا پڑے گا، میں نے پہلی بار فائر فینس کے ساتھ ڈانس کرنا سیکھا ، وہ بھی صرف 3دن میں ۔

Nora Fatehi on Batla House O Saki remix: Learnt dancing with fire fans in only 3 days

نورا نے اس ڈانس میں آنے والی مشکلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا’ فائر فینس کافی بھاری تھے اور آگ کے ساتھ ڈانس کرنا خطرناک تھا، اسے کرنا کافی مشکل تھا لیکن مجھ میں یہ کرنے کی چاہت تھی ، میں ناظرین کو دیکھانا چاہتی تھی کہ میں نے اپنے ڈانس میں کچھ نیا کیا ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nora fatehi on batla house o saki remix learnt dancing with fire fans in only 3 days in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.