تصاویر:اداکارہ نیہا دھوپیا نے ’ حمل ‘ کے ساتھ کیا کیٹ واک

نئی دہلی: اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگت بیدی نے 2 دن قبل ہی اعلان کیا تھا کہ ان کےگھر جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Neha Dhupia shows off baby bump at Lakme Fashion Week ramp
پہلے بچے کی پیدائش قبل اس جوڑے نے پہلی بار فیشن ویک میں ایک ساتھ کیٹ واک کرکے سب کو حیران کردیا۔نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر انگت بیدی کے ساتھ ممبئی میں جاری 5 روزہ ‘لیکمے فیشن ویک’ کے دوران حمل کے ساتھ کیٹ واک کرکے سب کو دنگکردیا۔
Neha Dhupia shows off baby bump at Lakme Fashion Week ramp
بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگت بیدی نے فیشن ڈیزائنر پایل سنگھ کے لباس زیب تن کر کے کیٹ واک کی۔سامنے آنے والی تصاویر میں نیہا دھوپیا کا حمل صاف دکھائی دے رہا ہے۔جوڑے کی کیٹ واک کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور کئی لوگوں نے نیہا دھوپیا کے اس اقدام کو سراہا۔
Neha Dhupia shows off baby bump at Lakme Fashion Week ramp
حمل سے فیشن ویک میں کیٹ واک کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے نیہا دھوپیا نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ وہ ایک نئی زندگی کو جنم دیں گی۔اداکارہ نے حاملہ ہونے پر کیٹ واک سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کے ایسے حلقے سے تعلق رکھتی ہیں، جو کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
Neha Dhupia shows off baby bump at Lakme Fashion Week ramp
اداکارہ نیہا کا کہنا تھا کہ جب کوئی خاتون حاملہ ہوتی ہے تو اس کے ارد گرد ان کا خیال رکھنے والے بہت سارے لوگ ہوتے ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ ان کا بھی خیال رکھنے کے لیے بہت سارے لوگ موجود ہیں۔
Neha Dhupia shows off baby bump at Lakme Fashion Week ramp
اداکارہ کا کہنا تھا کہ حمل کے ساتھ انہیں کیٹ واک کرنا اچھا لگا۔انہوں نے ساتھ دینے پر اپنے شوہر انگت بیدی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

(فوٹوز سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Neha dhupia shows off baby bump at lakme fashion week ramp in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply