نینا گپتا: ’ کیریئر کے عروج پر کام پر فوکس کرنے کے بجائے مردوں کو اہمیت دینا بہت بڑی غلطی تھی‘

نئی دہلی: اداکارہ نینا گپتاکا خیال ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج پر کام پر فوکس کرنے کے بجائے ساری اہمیت اپنے لیے اچھا ساتھی ڈھونڈنے کو دی جو ان کی بہت بڑی غلطی تھی۔

Neena Gupta On Why Prioritising Men Over Career Was A 'Mistake'
ایچ ٹی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے کام کی جانب سے دیہان ہٹا کر اپنا رشتہ بنانے کی خواہش کو زیادہ اہمیت دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ سے اچھا کام کرنا چاہتی تھی اور مضبوط کرداروں کا حصہ بننا چاہتی تھی، لیکن آج جب میں اپنے ماضی کو دیکھتی ہں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں نے مردوں کو زیادہ اہمیت دی جو کہ میری بہت بڑی غلطی تھی، میرا سارا فوکس کیریئر سے ہٹ کر اپنے لیے اچھا ساتھی ڈھونڈنے میں لگ گیا، لیکن آج میں جانتی ہوں کہ خواتین کو مردوں کو اپنی زندگی میں توجہ کا مرکز نہیں بنانا چاہیے‘۔
Neena Gupta On Why Prioritising Men Over Career Was A 'Mistake'
نینا گپتا کا کہنا تھا کہ ’میں بہت اچھا کام کررہی تھی، لکھنے کے ساتھ ساتھ میں ہدایت کاری اور ڈراموں کی پروڈکشن بھی کررہی تھی، لیکن میں اپنی ذاتی زندگی میں جن مشکلات سے گزری ان کا بہت بڑا اثر میری پروفیشنل زندگی پر بھی پڑا‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’خواتین ہونے کی حیثیت سے ہمارے لیے ہمیشہ فیملی، ساتھی اور ذاتی زندگی کی خوشیاں سب سے زیادہ اہم ہوجاتی ہیں اور اس وجہ سے ہم ایسی کئی باتوں کو نظرانداز کردیتے ہیں جو ہمیشہ خوش کرسکتی تھیں۔تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب انہیں احساس ہے کہ وہ ماضی میں بہتر فیصلے کرسکتی تھیں۔نینا گپتا کا ماننا ہے کہ خواتین کے لیے ابھی بھی اپنی مرضی سے زندگی گزارنا آسان نہیں۔
Neena Gupta On Why Prioritising Men Over Career Was A 'Mistake'
انہوں نے کہا کہ ایسے مرد ملنا آج بھی اتنا ہی مشکل ہیں جو خود سے آگے یا برابری کرنے والی خواتین کو برداشت کرسکیں، ایسے مرد آج بھی دنیا میں موجود نہیں اور خواتین کی زندگی ان ہی وجوہات کے باعث ہمیشہ مشکل رہی ہے۔اداکارہ کے مطابق اگر ہم مضبوط بنیں تو وہ بھی مسئلہ اور اگر نہ بنیں تو یہ بھی ایک مسئلہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسی خاتون ہوگی جو اپنی زندگی سے پوری طرح مطمئن ہو۔
Neena Gupta On Why Prioritising Men Over Career Was A 'Mistake'
ہندوستان میں جاری می ٹو مہم کے حوالے سے نینا گپتا نے کہا کہ ’می ٹو مہم نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کو ثابت کرنا مشکل ہے، میں نے بھی ایسے کئی واقعات کا سامنا کیا، کئی افراد نے مجھے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم صرف انہیں نظرانداز ہی کرسکتے تھے‘۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’اگر مردوں کی تربیت صحیح انداز میں کی جائے تو انہیں بدلا جاسکتا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ میری عمر کی ماؤں کے خیالات آج بھی اتنے ہی دقیانوسی ہیں‘۔
Neena Gupta On Why Prioritising Men Over Career Was A 'Mistake'
یاد رہے کہ نینا گپتا نے اپنی اداکاری سے زیادہ ماضی میں اس وقت زیادہ شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جب ان کا ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز سے معاشقہ منظر عام پر آیا، اس کرکٹر سے نینا کا تعلق ایک کھلا راز ہے اور ان دونوں کی بیٹی مسابہ گپتا بھی ہیں جن کا شمار آج ہندوستان کی نامور ڈیزائنرز میں کیا جاتا ہے۔64 سالہ اداکارہ صرف فلموں میں ہی نہیں کئی کامیاب ڈراموں کا بھی حصہ بن چکی ہیں، جن میں ’خاندان‘، ’بھارت ایک کھوج‘ اور ’سانس‘ نامی ڈرامے شامل ہیں۔وہ ’گاندھی‘، ’محافظ‘ اور ’وہ چھوکری‘ جیسی فلموں کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔واضح رہے کہ نینا گپتا طویل عرصے بعد گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’بدھائی ہو‘ میں جلوہ گر ہوئی، فلم کو تجزیہ کاروں کا مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Neena gupta on why prioritising men over career was a mistake in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply