فرار بیوی کی کہانی پر مبنی ہے ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم’ نمستے انگلینڈ‘

نئی دہلی: بالی وڈ انڈسٹری میں مسٹر کھلاڑی کے نام سے شنا خت بنانے والے اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف کی 2007 میں ریلیز ہوئی رومانٹک کامیڈی فلم ‘نمستے لندن’ کی سیکوئل فلم ‘نمستے انگلینڈ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

Namaste England trailer: Arjun Kapoor and Parineeti Chopra starrer is your quintessential Bollywood rom-com
سیکوئل فلم نمستے انگلینڈ میں جہاں اکشے کمار کا پتا ارجن کپور نے کاٹا ہے، وہیں کترینہ کیف کی جگہ پرینیتی چوپڑا نے لی ہے۔تقریبا تین منٹ دورانیے پر مبنی ٹریلر میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کو ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بعد شادی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Namaste England trailer: Arjun Kapoor and Parineeti Chopra starrer is your quintessential Bollywood rom-com
ساتھ ہی ٹریلر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے بعد پرینیتی چوپڑا ریاست پنجاب چھوڑ کر برطانوی ریاست انگلینڈ پہنچ جاتی ہے۔بیوی کے فرار ہونے کے بعد ارجن کپور بھی کسی نہ کسی طرح انگلینڈ پہنچ کر بیوی کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
Namaste England trailer: Arjun Kapoor and Parineeti Chopra starrer is your quintessential Bollywood rom-com
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارجن کپور بیوی کو ڈھونڈنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ پہلی بار بیوی کو کسی دوسرے مرد سے افیئر کے بجائے کسی شہر سے عشق کے چکر میں گھر سے فرار ہوتے دیکھا۔اگرچہ ٹریلر دیکھ کر فلم کی کہانی کسی حد تک سمجھ آتی ہے، تاہم یہ پتا لگانا مشکل ہے کہ پرینیتی پیار کرنے والے شوہر اور پنجاب کو چھوڑ کر انگلینڈ کیوں فرار ہوجاتی ہے؟۔
Namaste England trailer: Arjun Kapoor and Parineeti Chopra starrer is your quintessential Bollywood rom-com
اگرچہ ٹریلر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پرینیتی چوپڑا آزادی اور خود مختاری کی زندگی جینے کی خواہش کرتی نظر آتی ہیں، جو شاید انہیں پنجاب میں میسر نہیں ہوتی، تاہم پھر بھی ان کا ہندوستان سے فرار ہوکر انگلینڈ جانے کا اصل مقصد تو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔ٹریلر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بیک گراو¿نڈ میں عاطف اسلم کی آواز میں رومانٹک گانا مسلسل سنائی دیتا ہے۔
Namaste England trailer: Arjun Kapoor and Parineeti Chopra starrer is your quintessential Bollywood rom-com
وپل امرتل شاہ کی اس فلم کو 19 اکتوبر2018 کو ریلیز کیا جائے گا۔ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی یہ ایک ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل وہ 2012 میں ‘عشق زادے’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

(تصویر سوشل میڈیا سے)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Namaste england trailer arjun kapoor and parineeti chopra starrer is your quintessential bollywood rom com in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply