بچے کو میں نے غلط نیت سے گلے نہیں لگایا تھا

نئی دہلی: اداکارہ جیکولین فرنینڈز اس وقت اپنی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کے لیے ہی نہیں بلکہ ایک ڈانس ریالٹی شو ’ ڈانس دیوانے‘ میں ایک بچے کو زبردستی گلے لگانے کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئیں ہیں۔

My intention wasn’t wrong, says Jacqueline Fernandez on hugging a kid on reality show
حال ہی میں اپنی فلم ’ریس 3‘ کی تشہیر کے لیے جیکولین فرنینڈز سلمان خان اور انیل کپور کے ہمراہ ڈانس شو’ ڈانس دیوانے‘ کا حصہ بنی، جہاں مادھوری ڈکشٹ بھی موجود تھیں۔اس دوران جیکولین فرنینڈز نے شو پر پرفارم کرنے والے ایک بچے کو گلے لگایا، تاہم وہ بچہ جیکولین کو گلے لگانے میں مطمئن نظر نہیں آرہا تھا۔
My intention wasn’t wrong, says Jacqueline Fernandez on hugging a kid on reality show
اس واقع کی ویڈیو جیکولین نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی پوسٹ کی تھی، جس کے بعد اداکارہ پر مداحوں نے شدید تنقید کرنا شروع کر دی۔
My intention wasn’t wrong, says Jacqueline Fernandez on hugging a kid on reality show
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کسی غلط ارادے سے نہیں کیا۔
My intention wasn’t wrong, says Jacqueline Fernandez on hugging a kid on reality show
جیکولین نے کہا کہ ’میں نے ایسا کسی غلط نیت سے نہیں کیا تھا، میں خود کو جانتی ہوں اور میرے ارادے غلط نہیں تھے، میرے گھر میں بھی بچے ہیں اور ایسے کئی مواقعے آتے ہیں جب وہ مجھے گلے لگانا نہیں چاہتے، لیکن میں پھر بھی ان کو گلے لگاتی ہوں‘۔
My intention wasn’t wrong, says Jacqueline Fernandez on hugging a kid on reality show
جیکولین فرنینڈز نے مزید کہا کہ ’لیکن میرا یہ بھی ماننا ہے کہ ہم دوسروں کی رائے کو اہمیت دیں، کیوں کہ ہم اداکار ہیں اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ باقی لوگ خاموش رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ کچھ غلط کریں اور کوئی آپ کو کچھ نہ کہے، مجھے خوشی ہوئی کہ لوگوں نے اس معاملے میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا‘۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: my intention wasnt wrong says jacqueline fernandez on hugging a kid on reality show in Urdu | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery ) Urdu News

Leave a Reply