دھونی جب فوج کی وردی میں پدم بھوشن ایوارڈ لینے پہنچے

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پیر کو پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ دھونی کو یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں دیا۔ دھونی فوج کی وردی میں پدم بھوشن ایوارڈ لینے پہنچے تھے۔ خیال رہے کہ دھونی کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدہ سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ دھونی کو یہ اعزاز اسی دن دیا گیا جس دن انہوں نے ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ جتوایاتھا۔ ہندوستان نے 28 سال بعد وہ عالمی کپ حاصل کیا تھا۔ دھونی نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں کلاسیکرا کی گیند پر شاندار چھکا لگاکر کروڑوں کرکٹ کے مدا حوں کا خواب پورا کیا تھا۔دیکھیں تصویر:۔

MS Dhoni Receives Padma Bhushan Award From President Ram Nath Kovind

(سبھی تصویریں سوشل میڈیا سے )

Title: ms dhoni receives padma bhushan award from president ram nath kovind | In Category: فوٹو گیلری  ( photogallery )

Leave a Reply