شادی کے بعد خاتون خانہ کے طور پر نئی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں: مو ہیناکماری

نئی دہلی:حال ہی میں ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے والی ٹی وی اداکارہ موہیناکماری کا کہنا کہ وہ شادی کے بعد خاتون خانہ کے طور پر اپنی نئی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں اور بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے ۔

Mohena Kumari, ‘My new life after marriage in Dehradun feels so good’

شادی کے بعد اپنے ایک انٹریو میں موہینا نے اپنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ لائف میں جب نئی چیزیں ہوتی ہیں تو یہ بالکل ہی تازہ ہوجاتا ہے ، میں اچھے سے تیار ہوتی ہوں، بہت سارا کھانا کھارہی ہوں ، پوجاکررہی ہوں، میرے نئے گھر دہرادون میں کھانا بہت ہی لذیذ بنتا ہے، میرے سسرال والے گھر کا بنا ہوا مسالے دار کھانا کھاتے ہیں ، نئے فیملی ممبرز سے ملنا ایک بریک کی طرح ہے ، بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

Mohena Kumari, ‘My new life after marriage in Dehradun feels so good’

موہینا کماری نے مزید کہا کہ ’ میراطرز زندگی کافی بدل گیاہے ،ہر صبح میں اپنے دن کا آغاز ایک نئی دلہن کی طرح تیار ہو کر ، سندوراور چوڑیاں پہن کر کرتی ہوں، میں نے ہمیشہ ان چیزوں کو کرنے کا خواب دیکھا ہے ، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے ’ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘ نام کے شومیں کام کرتے ہوئے پہلے ہی بہت کچھ جان لیا تھا ، یہ حقیقت سے باہر ایک جادوئی دنیا بنانے کی طرح ہے،میری نئی زندگی مجھے میرے بچپن کے دنوں میں واپس لے جاتی ہے۔

Mohena Kumari, ‘My new life after marriage in Dehradun feels so good’

موہینا کماری نے مزید کہا کہ ’ وہ سیٹ پر ریہرسل کرنا اور ڈائیلاگ یاد کرنا ان سب چیزوں کو کافی کمی محسوس کر رہی ہیں ۔

Mohena Kumari, ‘My new life after marriage in Dehradun feels so good’

خیال رہے کہ موہینا کماری کو آخری بار ٹی وی شو ’ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘ میں دیکھا گیا تھا ، شو میں ان کی اداکاری کو کافی پسندکیا گیا تھا اور اس کے لیے ان کی خوب ستائش ہوئی تھی ۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mohena kumari my new life after marriage in dehradun feels so good in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.