تصاویر:”ما ڈل کرینہ کا ریپ کے بعد قتل“

نئی دہلی:روس میں اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی خواہشمند ماڈل کرینہ شانکینہ کے ریپ اور قتل میں ملوث 31 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

Model, 20, ‘Raped And Drowned In Bath

انگریزی ویب سائٹ دی سن کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 20 سالہ ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ کے باتھ ٹب سے برہنہ حالت میں ملی تھی اور ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ ماڈل کی ہلاکت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔پولیس کے مطابق کرینہ، روس کے شہر اورنبرگ میں مقیم تھیں۔

Model, 20, ‘Raped And Drowned In Bath

رپورٹ کے مطابق ماڈل کی والدہ نے پولیس سے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے بعد پولیس نے ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی اور شواہد جمع کرکے، ہاتھوں کے نشان کی مدد سے، ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Model, 20, ‘Raped And Drowned In Bath

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص ایک اور خاتون سے شادی کے بغیر نجی تعلقات استوار کرنے کے لیے ماڈل کا اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کرنا چاہتا تھا، مذکورہ خاتون کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اس میں مزید بتایا گیا کہ کرینہ نے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کے لیے اشتہار دیا تھا اور ملزم مذکورہ اپارٹمنٹ دیکھنے کے لیے آیا تھا۔

Model, 20, ‘Raped And Drowned In Bath

کرینہ نے مذکورہ شخص کو اپارٹمنٹ دکھایا اور اس دوران ملزم نے کرینہ پر حملہ کردیا۔واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ‘ملزم نے کرینہ کے ریپ کے بعد اسے قتل کرنے کا ارادہ کیا کیونکہ وہ خوف زدہ تھا کہ ماڈل ریپ سے متعلق پولیس کو شکایت کردے گی’۔

Model, 20, ‘Raped And Drowned In Bath

پولیس کے مطابق ملزم نے کرینہ کو باتھ ٹب میں ڈالا اور پانی میں ڈبو دیا، جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی، جس کے بعد ملزم اپارٹمنٹ سے فرار ہوگیا تاہم اس کے فنگر پرنٹس سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کو اس کے مکان سے گرفتار کیا، ابتدا میں ملزم نے کرینہ کے ریپ اور قتل کا اعتراف کیا تھا لیکن بعد میں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو ماڈل کے قتل کیس میں نامزد کیا ہے لیکن تفتیش سے متعلق ویڈیو میں ملزم کو قتل سے انکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(سبھی تصویریں سوشل میڈیا سے)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Model 20 raped and drowned in bath in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.