مس یونیورس 2018 کا تاج فلپائنی ماڈل نے اپنے سر پر سجالیا،دیکھیں فوٹوز

نئی دہلی: اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے مس یونیورس 2018کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

فلپائنی نڑاد آسٹریلوی گلوکارہ، اداکارہ و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے بنکاک میں ہونے والے 2018کے مس یونیورس کے مقابلہ حسن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جس میں انہوں نے 93 دیگر ممالک کی خواتین کو شکست دی۔

مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں مس یونیورس 2017 کی جنوبی افریقا کی فاتح امیدوار ڈیمی لی لیگ نیل پیٹرس نے اپنا تاج کیٹریونا گرے کو منتقل کیا۔مقابلہ حسن کی پہلی رنر اپ جنوبی افریقا کی تمارین گرین جبکہ دوسری رنر اپ وینزویلا کی اسٹیھفنی گوٹیرز قرار پائیں۔

آسٹریلیا میں پیدا ہونے والی فلپائنی مس یونیورس کیٹریونا گرے پہلی بار 5 سال کی عمر میں مقابلہ حسن میں امیدوار بنیں، جو بعد ازاں امریکا منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے برکلی کالج آف میوزک سے میوزک کی تعلیم حاصل کی۔

Miss Universe 2018: Catriona Gray, from the Philippines
Miss Universe 2018: Catriona Gray, from the Philippines
Miss Universe 2018: Catriona Gray, from the Philippines
Miss Universe 2018: Catriona Gray, from the Philippines
Miss Universe 2018: Catriona Gray, from the Philippines

(تصویریں انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Miss universe 2018 catriona gray from the philippines in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment