برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کو سب سے زیادہ متاثر کن اسٹائل آئیکن قراردیا گیا

نئی دہلی : سال 2018میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کرنے والی سابق امریکی اداکارہ 37 سالہ میگھن مارکل جوبرطانوی شاہی خاندان کی بہو بنتے ہی دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں ، اب دنیا کی سب سے زیادہ متاثر کن اسٹائل آئیکن 2019 کا اعزاز سے بھی سرفراز ہو گئیں۔

Meghan Markle has been named 2019's most influential style icon

ہر سال فیشن اور اسٹائل سے متعلق فہرست اور رپورٹس جاری کرنے والے ادارے ’لائسٹ‘ کے مطابق آن لائن سروے میں دنیا بھر کے افراد نے میگھن مارکل کو سب سے زیادہ متاثر کن قرار دیا۔

Meghan Markle has been named 2019's most influential style icon

واضح رہے کہ میگھن سے قبل برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیتھرائن کیٹ مڈلٹن کو بھی فیشن آئیکن قرار دیا جاتا رہا ہے، تاہم گزشتہ ایک سال میں عالمی میڈیا میں میگھن مارکل کے فیشن اور ناز و انداز کے چرچے رہے۔

Meghan Markle has been named 2019's most influential style icon

لائسٹ نے سال 2019 کے 10 متاثر کن اسٹائل آئیکن کی فہرست جاری کرنے سمیت سب سے زیادہ متاثر کن فیشن برانڈز کی فہرست بھی جاری کی اور ساتھ ہی یہ رپورٹ بھی جاری کی کہ دنیا بھر میں کس طرح کا فیشن اور اسٹائل جاری رہا۔

Meghan Markle has been named 2019's most influential style icon

ادارے کے مطابق رواں سال ایک کروڑ 40 لاکھ افراد نے ان کی ویب سائٹ پر دنیا بھر میں جاری فیشن اور اسٹائل سے متعلق معلومات سرچ کیں اور ادارے نے معلومات سرچ کرنے والے افراد کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے نئی فہرستیں مرتب کیں۔ادارے نے 12 ہزار سے زائد افراد سے آن لائن سروے بھی کیا اور ان سے فیشن و آئیکن کی متاثر کن شخصیات سمیت دیگر سوالات کیے جس کے بعد ادارے نے فہرست جاری کی۔

Meghan Markle has been named 2019's most influential style icon

ادارے کی جانب سے جاری کی گئی 10 متاثر کن اسٹائل آئیکن میں میگھن مارکل نے تمام افراد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کیا جب کہ امریکی اداکار 23 سالہ ٹموتھی چلامیت نے سب سے متاثر کن مرد اسٹائیل آئیکن کا اعزاز حاصل کیا۔تیسرے نمبر پر 23 سالہ امریکی اداکارہ زنڈیا، چوتھے نمبر پر جواں سالہ امریکی گلوکارہ بلی ایلش، پانچویں نمبر پر گلوکارہ کار ڈی بی اور چھٹے نمبر پر تھائی لینڈ کی گلوکارہ و ریپر لیزا کو رکھا گیا

۔متاثر کن اسٹائل آئیکن میں ساتویں نمبر پر دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی ماڈل 22 سالہ کایلی جینر، آٹھویں نمبر پر امریکی گلوکارہ لیزو، نویں نمبر پر برطانوی گلوکارہ ہیری اسٹائلز اور دسویں نمبر پر امریکی پرفارمر بلی پورٹر رہے۔
(تصویریں انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Meghan markle has been named 2019s most influential style icon in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.