پرینکا چوپڑا سے موازنہ خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی : میرا چوپڑا

نئی دہلی: حال ہی میں ریلیز ہو ئی فلم ’ سیکشن 375‘ میں کاسٹیوم ڈیزائنر کا کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ میرا چوپڑا پر اس فلم کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہاداکارہ کایہ کردار ریپ کے جھوٹے الزاموں پر ہونے والے حادثوں کو فروغ دے رہا ہے ، جس کا خمیازہ اصل متاثرہ کو بھگتنا پڑے گا، اس وجہ سے میرا چوپڑا کو خوب ٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔

Meera Chopra talks about her career and films

واضح رہے کہ فلم میں اداکارہ میرا چوپڑا اپنے ڈائریکٹر پر ریپ کیس کا جھوٹا الزا م لگاتی ہیں ، حالانکہ کہ اس فلم کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس کی بہت تعریف بھی کی جا رہی ہے۔ ٹرولنگ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اداکارہ میرا نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’ ان کا یافلم سازوں کا ارادہ جھوٹے ریپ کے معاملات کی تشہیر کرنا قطعی نہیں ہے، وہ خود اس کی مخالفت کرتی ہیں ۔

Meera Chopra talks about her career and films

میرا چوپڑا نے مزید کہا ’ میرے کردار کو یہاں غلط سمجھا جا رہا ہے ، وہ لڑکی جو روزانہ اپنے دفتر میں چھیڑ چھاڑ کا شکار ہوتی ہے آگے چل کر اس ڈائریکٹر کو سبق سکھانے کے لئے ریپ کے جھوٹے الزام کا سہارا لیتی ہے ۔ اداکارہ نے کہا میں مانتی ہوں کہ میرے کردار کا طریقہ ضرور غلط ہے ، لیکن ساتھ ہی میرا کردار یہ پیغام بھی دے رہا ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کو نہ سہیں بلکہ اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرو‘۔

Meera Chopra talks about her career and films

خیال رہے کہ میرا چوپڑا جنوبی ہند سنیما میں کافی مشہور اداکارہ ہیں اور بالی وڈ میں کم سرگرم رہنے پر ان کا کہنا ہے کہ ’ یہ اتفاق کی بات ہے کہ میں نے دو فلمیں بالی وڈ میں کیں اور میری دونوں ہی فلمیں ہارر رہیں ہیں، میں اسے اپنی غلطی مانتی ہوں کیونکہ ان دو فلموں کے بعد مجھے ٹائپکاسٹ کر دیا گیا تھا، میں اس طرح کی فلمیں کرکے اوب چکی تھی، اب میں اپنی شبیہہ کو توڑنے کے مقصد سے ’ سیکشن 375‘کیا اور اور جلد ہی میں ایک ویب سریز شو میں پولیس آفیسر کے رول میں د کھائی دوں گی ۔

Meera Chopra talks about her career and films

میرا چوپڑا بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی کزن ہیں ، دونوں بہنوں کے موازنہ پر میرا کہتی ہیں کہ ’ پرینکا دیدی سے اپنا موازنہ خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی ہوں، مجھے فخر ہے کہ میں ان کی بہن ہوں، وہ بے حد قابل اور با صلاحیت ہیں ، انکی طرح بن پانا مشکل ہے ، میں اگر ان سے موازنہ کرنے لگ جاؤں تو ڈپریشن میں چلی جا ؤں گی او رکبھی خوش نہیں رہ پاؤں گی۔

Meera Chopra talks about her career and films

پرینکا سے ٹپس پر میرا کا کہنا ہے کہ وہ ہمیں کافی گائیڈ کرتی ہیں ، میں اکثر ان سے اپنے پروجکٹس ڈسکس کرتی رہتی ہوں ، جب مجھے فلم سیکشن 375کا آفر آیا تو انہوںنے ہی مجھے کہا کہ ا سکو اپنے ہاتھ سے جانے مت دو کیونکہ ایسے پروجکٹس بہت کم بن پاتے ہیں اور وہ سہی تھیں۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Meera chopra talks about her career and films in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.