جس تاریخ کو میں نے مس ورلڈ کا خطاب جیتا اسی دن میں نے اپنی پہلی فلم کا شاٹ شوٹ کیا : منوشی چھلر

نئی دہلی: دو سال قبل ’مس ورلڈ‘ منتخب ہونے والی منوشی چھلر کے حوالے سے گزشتہ برس ہی یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ وہ بھی فلمی دنیا کے دروازے پر دستک دیں گی۔

Manushi Chhillar: I gave my first shot for Prithviraj on same day I won Miss World two years ago

اورمس ورلڈ کے اعزاز سے محروم ہوتے ہی منوشی چھلر کچھ فلمی جریدوں کے سرورق پر دکھائی بھی دیں تاہم انہوں نے فلم انڈسڑی کا رخ کرنے کا عندیہ نہیں دیا تھا۔ لیکن اسی سال مئی میں یہ خبر ملی کہ منوشی چھلر بالی ووڈ میں داخل ہونےکے لیے راضی ہوگئی ہیں اور وہ ممکنہ طور پر اکشے کمار کی ہیروئن بن کر اداکاری کی شروعات کریں گی۔

Manushi Chhillar: I gave my first shot for Prithviraj on same day I won Miss World two years ago

اور اب اس بات کی تصدیق کردی گئی کہ منوشی چھلربالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی ہیروئن بن کر فلم’ پرتھوی راج‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔اس فلم میں منوشی سنیوگیتا کا کردار ادا کریں گی۔فلم میں اداکارہ رانی مکھرجی بھی نظر آئیں گی ۔

Manushi Chhillar: I gave my first shot for Prithviraj on same day I won Miss World two years ago

دو برس پہلے 18نومبر 2017کو منوشی چھلر نے حسینہ عالم کا اعزاز پاکرپورے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر دیاتھا ۔ 18نومبر منوشی چھلر کےلئے بے حد خاص ہے ۔نہ صرف مس ورلڈ بننے سے بلکہ دو سال بعد 2019میں بھی یہ دن ان کے لئے کافی بڑا اور خاص رہا ہے۔

Manushi Chhillar: I gave my first shot for Prithviraj on same day I won Miss World two years ago

در اصل منوشی چھلر اپنی پہلی بالی وڈ فلم کی شوٹنگ 18نومبر 2019کوشروع کی اور انہوں اپنی فلم کا پہلا شاٹ دیا۔ اپنی زندگی کے دو سب سے اہم چیزیں ایک ہی دن ہونے سے منوشی چھلر کافی خوش ہیں۔

Manushi Chhillar: I gave my first shot for Prithviraj on same day I won Miss World two years ago

ویب سائٹ ’ اسپاٹ بوئے ‘سے بات چیت میں منوشی نے کہا ’ یہ بہت خوبصورت اتفاق ہے، کہ میں نے فلم ’ پرتھوی راج‘ کے لئے اپنا پہلا شاٹ اسی دن دیا جس دن میں مس ورلڈ 2017بنی تھی، نومبر 18میرے لئے واقعی بہت خاص دن ہے۔

Manushi Chhillar: I gave my first shot for Prithviraj on same day I won Miss World two years ago

منوشی نے کہا کہ ایک اداکارہ کے طور پر خود کو ثابت کرنے کے لئے مجھے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ، میںا سکے لئے تیار ہوں‘۔ فلم پرتھوی راج سال 2020 میں دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manushi chhillar i gave my first shot for prithviraj on same day i won miss world two years ago in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.