منیشا کوئرالا : جن اداکاروں کے ساتھ میں نے کام کیا، آج وہ 20 سالہ اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کررہے ہیں

نئی دہلی: اداکارہ منیشا کوئرالا کا ماننا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں جہاں ایکٹریس کو بڑھتی عمر کے باعث کم کردار آفرز کیے جاتے ہیں وہیں ایکٹراپنی عمر سے چھوٹی اداکاراؤں کے ساتھ طویل عرصے تک کام کرتے ہیں۔

Manisha Koirala says she's scared of being typecast
ایک انٹرویو میں منیشا کوئرالا نے کہا کہ ’مرد اداکاروں کا فوکس ہمیشہ اداکاری ہی رہا،سچ کہوں تو جن اداکاروں کے ساتھ میں کام کرتی تھی، آج وہ 20 سال کی اداکاراوں کے ساتھ فلموں میں رومانس کررہے ہیں، لیکن کوئی اداکارہ 40 سال یا اس سے زیادہ کی ہوجائے تو اس کو صرف ماں بننے کے کرداروں کی آفرز کی جاتی ہیں، مجھے یہ بات کبھی نہیں سمجھ آتی‘۔منیشا آگے کہتی ہیںکہ ’امید ہے آنے والے وقتوں میں اداکاراو¿ں کے لیے زیادہ کردار لکھے جائیں، اس میں وقت لگے گا، لیکن ایسا ہوگا ضرور‘۔
Manisha Koirala says she's scared of being typecast
غور طلب ہے کہ بالی وڈ کے کئی کامیاب اداکار جنہوں نے منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کیا ابھی بھی اپنی فلموں میں مرکزی اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔ان اداکاروں میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کا نام فہرست میں سب سے اوپر آتا ہے۔
Manisha Koirala says she's scared of being typecast
52 سالہ شاہ رخ خان 1998 کی فلم ’دل سے‘ میں منیشا کوئرالا کے ساتھ کام کرچکے ہیں، جبکہ ان کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ 25 سالہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ 2016 میں ریلیز ہوئی۔سلمان خان نے 1996 میں منیشا کے ساتھ فلم ’خاموشی‘ میں کام کیا، تاہم وہ اب بھی فلموں میں نئی اداکاراؤں کے ہیرو بنتے نظر آتے ہیں۔
Manisha Koirala says she's scared of being typecast
یاد رہے کہ 47 سالہ منیشا کوئرالا نے فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کی والدہ اداکارہ نرگس دت کا کردار ادا کیا۔فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے منیشا نے کہا کہ اس فلم کی کہانی والد، بیٹے اور دوستوں کے رشتے پر مبنی ہے۔
Manisha Koirala says she's scared of being typecast
منیشا سے نرگس دت کی سوانح حیات میں کام کرنے کا سوال کیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ وہ اس میں ضرور کام کرنا چاہیں گی۔یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manisha koirala says shes scared of being typecast in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply