شادی کے بعدکئی سال تک بے اولاد رہنے سے مجھے غلط نظریے سے دیکھا گیا: مندیرا بیدی

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ مندیرا بیدی نے جنہیں شادی کے کئی سال بعد پہلا بچہ تولد ہوا تھا، ایک تقریب کے دوران کہا کہ جب میں نے دیر سے حاملہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا تو انہیں سوسائٹی میںکافی عجیب نظروں سے دیکھا جانے لگا تھا۔

مندیر ا نے اپنے اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے ہماری سوسائٹی خواتین کو کس طرح شادی اور حمل جیسے معاملات پر گھیر نے کی کوشش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوسائٹی ہمیشہ ہی کیرئر پر زیادہ دھیان دینے والی خواتین کو ایک الگ ہی نظر سے دیکھتی ہے، سماج کا ہمیشہ یہی خیال ہوتا ہے کہ خواتین اپنے کیرئر کے دوران ایسا جان بوجھ کر کرتی ہیں۔

اس تجربہ کولیکر مندیرا بیدی نے کہا کہ ہندوستانی سوسائٹی میں ایک عورت کے طور پر آپ کو کئی طرح کے دقیانوسی خیالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مندیرا بیدی نے مزید کہا کہ ہمارا سماج شادی شدہ خواتین اور مردوں دونوں کو الگ الگ نظریے سے دیکھتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ اپنے کام کو لیکر پر جوش ہونا تو اچھی بات ہے لیکن ہماری سوسائٹی شادی شدہ خاتون کے لئے الگ پیمانے رکھتی ہے، میرے بچے کے پیدا ہونے کے بعد مجھے بھی ذاتی اور پروفیشنل کام میں خود کو تقیسم کرنا پڑا تھا۔

ادکارہ مندیرا بیدی نے کہا کہ ’ میرا ایک ہی سہارا رہا ہے اور وہ میرے شوہر ہیں، جنہوںنے اس مشکل وقت میں میرا بہت ساتھ دیا اور آج بھی دیتے ہیں، میرے شوٹ کے وقت وہ ہمارے بیٹے کادھیان رکھتے ہیں ،میں ہر شادی شدہ عورت سے کہنا چاہتی ہوں کہ سوسائٹی کے قائدے قانو ن سے چلنے کی بجائے اپنے آپ پر اور اپنی قابلیت پر یقین رکھیں، میں آج جو ہوں و ہ مجھے میرے کام نے بنایا ہے، میں نے اپنی جد وجہد کی اور اپنے آپ کو تفریحی انڈسٹری میں نصب کیا۔
قابل غور ہو کہ مندیرا بیدی نے ان دنوں ایک ڈیجٹل شو کی میزبانی کر رہی اورانہوں دو دہائی قبل فلم میکر راج کوشل کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھی تھیں۔
(تصویریں انسٹاگرام )