ملیکاشیراوت خواتین کو فکر و خوف سے آزاد دیکھنے کی خواہاں، جانیں کیوں؟

نئی دہلی: اداکارہ ملیکا شیراوت کا کہنا ہے کہ وہ ایسی دنیا کو دیکھنے کی خواہش رکھتی ہیں جس میں خواتین خوف سے آزاد رہیں اور ان کی زندگی غلامی سے آزاد ہو۔ سال 2012کے نربھیاسانحہ معاملوں کے ملزمان کو پیر کے روز سپریم کورٹ کی طرف سے سزائے موت کی تصدیق کرنے کے بعد ملیکا ٹوئٹر پر اپنے ایک جذباتی پوسٹ جاری کر سماج میں خواتین کے سامنے پیش آنے والے چیلنجوں کا ذکر کیا ۔

Mallika Sherawat on Supreme Court’s verdict: Nirbhaya’s soul is free today
ملیکا نے نربھیا کا ذکر کرتے ہوئے لکھا” اس نے خواتین کے لئے بنائے گئے رول سے خود کو آزاد کرنے کے لئے سخت محنت کی ۔ اس کے کنبہ نے ہر قدم پر اس کا ساتھ دیا لیکن جنہوں نے اس کے ساتھ یہ تشدد کی انہوںنے اخلاقیات اور رات سے باہر رہنے کے اس کے حق پر سوال کھڑے کر دیئے۔
Mallika Sherawat on Supreme Court’s verdict: Nirbhaya’s soul is free today
اداکارہ نے آگے کہا” کچھ لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ اس کے لائق تھی۔ ملزموں کو جس دن پھانسی دی جائے گی ا سکے کنبہ کی لڑائی تبھی ختم ہوگی۔ لیکن نربھیا کی آتما آج مکت ہو گئی ” خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والی ملیکا نے اس واقعہ کا بھی ذکر کیا جس میں 26لڑکیوں کو ہیومن ٹرافیکنگ سے بچایا گیا ۔
Mallika Sherawat on Supreme Court’s verdict: Nirbhaya’s soul is free today
یاد رہے ایکٹر ملیکا نے اپنے پریوار کے ممبروں کے خلاف جا کر فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا ، انہوں نے کہا کہ گھر سے بھاگنے کے بعد ان کے اندر ہمت جاگی، ملیکا آگے کہتی ہیں ” وطن پرست پریوار میں رہنے سے میرے پاس نہ ہی آزادی تھی اور نہ ہی حق ، میںنے کئی مشکلوں کا سامنا کیا کیونکہ میں نے سوال کرنے کی ہمت کی اور چیلنج دیا۔ مجھے جب موقع ملا تو میں اتنی تیزی سے بھاگی جتنا میرے پیروں سے ممکن تھا۔ آج میں اپنے دونوں پیروں پر کھڑی ہوں اور فیصلہ کر سکتی ہوں کہ میں اپنی زندگی کیسے بتاؤں گی۔
Mallika Sherawat on Supreme Court’s verdict: Nirbhaya’s soul is free today
اداکارہ نے مزید کہا” کہ ان کا سفر آسان نہیں رہا ، انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کو سماجی دباؤ تلے دبایا جا رہا ہے۔ حالات سے ڈرایا جاتا ہے ، خواتین آزاد ہونا چاہتی ہیں۔
Mallika Sherawat on Supreme Court’s verdict: Nirbhaya’s soul is free today
ملیکا نے کہا کہ وہ خواتین کی مدد کرنا چاہتی ہیں اور انہیں فکر اورخوف سے آزادا دیکھنا چاہتی ہیں۔ انہوںنے فریاد لگائی کہ ایک ایسے سماج کو بنانے کا جس میں خواتین اور لڑکیاں خوف سے نہیں فخر سے زندگی گزار سکیں۔

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mallika sherawat on supreme courts verdict nirbhayas soul is free today in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply