تصاویر:جانیں ملائکہ نے اپنے ڈرائیورکو نوکری سے کیوں نکال دیا

نئی دہلی: اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی اوراپنے قریبی دوست اداکار ارجن کپورکی نجی معلومات سابق شوہرارباز خان کو بتانے پر ڈرائیور کی چھٹی کردی۔

Malaika blasts her driver for leaking her private information to Arbaaz's driver

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ملائکہ کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا۔

Malaika blasts her driver for leaking her private information to Arbaaz's driver

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے ڈرائیورمکیش نے ملائکہ اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اورارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکرارباز خان کو بتادیں۔ ملائکہ کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کے اور ارجن کے متعلق نجی معلومات ڈرائیور کے ذریعے ان کے سابق شوہر تک پہنچ گئیں تو انہوں نے غصے میں اپنے ڈرائیور کی چھٹی کردی۔

Malaika blasts her driver for leaking her private information to Arbaaz's driver

میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ آج کل خان ہاو¿س میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملائکہ اروڑا کی زندگی میں دلچسپی ہے۔

Malaika blasts her driver for leaking her private information to Arbaaz's driver

تاہم ملائکہ مکمل طور پرسب کچھ بھولتے ہوئے آگے بڑھ چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ارجن کپور سے رواں برس شادی کی تیاریوں میں ہیں۔

Malaika blasts her driver for leaking her private information to Arbaaz's driver

واضح رہے کہ ملائکہ اورارجن کی شادی سے اداکار سلمان خان بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے گھر میں ارجن کپور اوران کے والد بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے جب کہ کپورفیملی میں سے بھی بونی کپور، ارجن کی بہن انشولا کپوراورکزن سونم کپور اس رشتے سے خوش نہیں ہیں۔ سونم کپور کئی بار ارجن کو ملائکہ سے دوررہنے کی ہدایت بھی کرچکی ہیں۔

(سبھی تصویریں انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaika blasts her driver for leaking her private information to arbaazs driver in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment