فلم’ ‘پٹاخہ’ کے آئٹم گانےمیں ‘ہیلو ہیلو’ کرتی نظر آئیں گی ملائیکا اروڑا

نئی دہلی: مزاحیہ فنکار سنیل گروور کی آنے والی کامیڈی فلم ‘پٹاخہ’ کے ٹریلر نے تو پہلے ہی شائقین میں دھوم مچارکھی ہے، تاہم فلم ‘پٹاخہ’ کے منتظر مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں ایک آئٹم گانا بھی شامل ہوگا۔

Malaika Arora all set to sizzle in Hello Hello from Pataakha
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی سابق بھابھی اور ان دنوں خود سے 11 سال چھوٹے اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی ملائیکا اروڑا ‘پٹاخہ’ میں آئٹم سونگ کرتے نظر آئیں گی۔
Malaika Arora all set to sizzle in Hello Hello from Pataakha
میڈیا خبروں کے مطابق ملائیکا اروڑا ‘پٹاخہ’ میں ‘ہیلو ہیلو’ گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔اس گانے کے ذریعے اداکارہ تین سال کے وقفے کے بعد بالی وڈ میں دوبارہ کام کرتی نظر آئیں گی۔اس سے قبل 2015 میں وہ ‘ڈولی کی ڈولی’ میں بھی ایک گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں تھیں۔
Malaika Arora all set to sizzle in Hello Hello from Pataakha
فلم ‘دبنگ’ میں ‘منی بدنام ہوئی’ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی ملائیکا اروڑا نے متعدد بالی وڈ فلموں میں آئٹم گانوں میں اپنے جلوے بکھیرچکی ہیں۔
Malaika Arora all set to sizzle in Hello Hello from Pataakha
فلم’ ‘پٹاخہ’ میں ‘ہیلو ہیلو’ کے گانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائیکا اروڑا نے کہا کہ اسے ریکھا نے گایا ہے اور اس کی شاعری گلزار نے لکھی ہے اور انہیں اس گانے میں پرفارمنس کرنے پر فخر ہے۔
Malaika Arora all set to sizzle in Hello Hello from Pataakha
خیال رہے کہ ‘پٹاخہ’ کو رواں ماہ 26 ستمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔اس فلم میں ثانیہ ملہوترا اور رادھیکا مدن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، فلم کی کہانی 2 بہنوں کے گرد گھومتی ہے، جو ہر وقت ایک دوسرے سے لڑتی جھگڑتی رہتی ہیں۔فلم کی ہدایات وشال بھردواج دیں گے، جب کہ انہوں نے ہی فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malaika arora all set to sizzle in hello hello from pataakha in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply