ماہر ہ خان نے کیوں کہا ”فخر ہے پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے“جانیں پورا معاملہ

نئی دہلی: بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں اداکارشاہ رخ خان کے ساتھ نظر آ چکی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے۔

Mahira Khan's heart-warming visit to an Afghan refugee camp
اداکارہ ماہرہ نے کہا پچھلے 40 سال سے پاکستان افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے اور ان کی مدد کررہا ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی مہاجرین( یو این ایچ سی آر) کے ساتھ پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ مل کر ”دل دل پاکستان“بھی گایا۔
Mahira Khan's heart-warming visit to an Afghan refugee camp
ماہرہ خان نے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے جو تقریباً 40 سال سے افغان مہاجروں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔
Mahira Khan's heart-warming visit to an Afghan refugee camp
ماہرہ خان نے کہا کہ 2002 میں 4.3 ملین (43 لاکھ) افغان مہاجرین واپس اپنے ملک چلے گئے تھے تاہم پاکستان اب بھی 1.39 ملین تقریباً 13لاکھ 90 ہزار افغان مہاجرینکو پناہ دئیے ہوئے ہے۔
Mahira Khan's heart-warming visit to an Afghan refugee camp
ان مہاجرین میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے جو اپنے والدین کے بغیر یہاں رہ رہے ہیں، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ہمیں ان کی مدد کرنی چاہئیے کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر چھوڑنا نہیں چاہتا۔
Mahira Khan's heart-warming visit to an Afghan refugee camp
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ان بچوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کا مطلب ہے کہ یہ بچے کارآمد افراد بن کر نکلیں گے، آئیے ان مہاجرین کی مدد کریں اورمثبتتبدیلی لائیں پاکستان زندہ باد۔

(سبھی تصویریں انسٹا گرام سے)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahira khans heart warming visit to an afghan refugee camp in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply