ماہرہ خان نے ٹی وی اداکار فردوس جمال کو لاجواب کر دیا

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ رئیس‘ میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی اداکار فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک مثبت پوسٹ لکھ کر شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی جانب سے تنقید کا جواب دیا اور ان کو زبردست سپورٹ کیا۔

Mahira Khan finally responds to Firdous Jamal’s sexist comments

ماہرہ خان لکھتی ہیں کہ میں نے کسی کو اپنی حمایت کرنے کے لیے نہیں کہا تھا لیکن جیسے سب نے خود سے میرا ساتھ دیا اس نے مجھے مزید خاص بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور فنکار میں اپنی انڈسٹری پر فخر محسوس کرتی ہوں، میں اپنے سینئر فنکاروں کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری طرح کئی افراد کے لیے راستے ہموار کیے۔

Mahira Khan finally responds to Firdous Jamal’s sexist comments

اداکارہ کا کہنا تھا میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے وہ کیا جو سوچا اور جو صحیح تھا اور کبھی بھی خود کو دوسروں کی سوچ کا شکار نہیں ہونے دیا کہ ان کے مطابق میرے لیے کیا صحیح تھا۔اداکارہ ماہرہ خان نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اس نفرت بھری دنیا میں محبت کا انتخاب کرتے ہیں، دوسروں کی رائے کو برداشت کرتے ہیں اور اپنی لڑائی نظریوں کےخلاف لڑتے ہیں۔

Mahira Khan finally responds to Firdous Jamal’s sexist comments

ماہرہ نے مزید لکھا کہ ایک کامیاب عورت کی یہ سوچ خوف نہیں بلکہ یہ ایک خوبصورتی اور خودمختاری ہے۔آخر میں ماہرہ لکھتی ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے پر ا انگشت نمائی بند کرنی چاہیے تاکہ ہمارا ملک اور انڈسٹری ایسے ترقی کرے جیسے کسی نے نہ کی ہو۔

Mahira Khan finally responds to Firdous Jamal’s sexist comments

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک نجی چینل پر پاکستانی ٹی وی اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کسی کو برا لگے یا اچھا، ماہرہ خان میںہیروئن بننے کے گن نہیں ہے، وہ درمیانے درجے کی ماڈل ہے، وہ اچھی ایکٹرس نہیں اور اچھی ہیروئن بھی نہیں کیونکہ اس کی عمر زیادہ ہے اور اس عمر میں ہیروئن نہیں بنا جاتا بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں‘۔

Mahira Khan finally responds to Firdous Jamal’s sexist comments

اس تنقید پرمتعدد فلمی شخصیات اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر ماہرہ کو سپورٹ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی تاہم اداکارہ نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج کل ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ‘سپر اسٹار’ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ اداکار بلال اشرف کے ساتھ پہلی مرتبہ جلوہ گر ہوں گی۔ یہ فلم ‘سپر اسٹار’ عیدالاضحی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
(تصویریں انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahira khan finally responds to firdous jamals sexist comments in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.