میرے ساتھ جو 3سالہ بچی ہے وہ میری حقیقی بیٹی ہے لے پالک نہیں: ماہی گل کا بیان

نئی دہلی: حا ل ہی میں بالی وڈ اداکارہ ماہی گل نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی میں بات کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ وہ گزشتہ 5 سال سے تعلقات میں ہیں اور وہ تین سالہ بیٹی ویرونیکا کی والدہ ہیں۔تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ بیٹی کو انہوں نے گود لیا ہے یا ان کی اصلی بیٹی ہے، لیکن اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ان کی اپنی ہی بیٹی ہیں۔

Mahie Gill on daughter Veronica: Wasn't hiding her; I just never spoke about her

ماہی گل نے یہ بھی کہا تھا کہ بچے پیدا کرنے اور خاندان کو بڑھانے کے لیے شادی ضروری نہیں، یہ سب شادی کے بغیر بھی ممکن ہے۔اداکارہ کی جانب سے شادی اور بچوں کی پیدائش کے حوالے سے متنازع بیان کے بعد وہ خبروں میں آگئیں اور لوگ ان کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کرنے لگے۔

Mahie Gill on daughter Veronica: Wasn't hiding her; I just never spoke about her

شادی کے بغیر ہی بچوں کی پیدائش کے بیان دینے اور ایک بیٹی کی والدہ ہونے کے انکشافات کے بعد تنقید کیے جانے پر اب ماہی گل نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے یہ بات کبھی خفیہ نہیں رکھی کہ وہ ایک بچی کی والدہ ہیں۔مڈ ڈے سے خصوصی بات کرتے ہوئے ماہی گل نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اس بات کو خفیہ نہیں رکھا کہ وہ ایک بچی کی والدہ ہیں، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ البتہ انہوں نے خود کسی کو یہ نہیں بتایا کہ وہ ایک بچی کی والدہ ہیں۔

Mahie Gill on daughter Veronica: Wasn't hiding her; I just never spoke about her

ماہی گل نے دعویٰ کیا کہ ان کے قریبی دوست جانتے ہیں کہ وہ ایک بچے کی والدہ ہیں اور کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور جب بھی کوئی ان سے بچی سے متعلق سوال کرتا ہے تو وہ اس کا جواب دیتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق وہ دیگر اداکاراؤں کی طرح نہیں ہے، وہ اپنی ذاتی زندگی کو اپنی ذات تک ہی محدود رکھتی ہیں اور وہ اپنی ہر ذاتی بات مداحوں کو بتانا لازم نہیں سمجھتیں۔

Mahie Gill on daughter Veronica: Wasn't hiding her; I just never spoke about her

ماہی گل کا کہنا تھا کہ جب بھی میڈیا یا کے لوگ ان سے اپنی ذاتی زندگی یا بچی کے حوالے سے کوئی بات پوچھتے ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں، ورنہ دوسری صورت میں وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرتیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے میڈیا میں بیٹی کا ذکر کیا ہے تب سے میڈیا اور شوبز کے لوگ ان سے ان کی بیٹی کی تصاویر سامنے لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ماہی گل نے بتایا کہ فوری طور پر وہ بیٹی کی تصاویر سامنے لانے کا ارادہ نہیں رکھتیں، تاہم جب ان کا دل چاہے گا وہ بیٹی ویرونیکا کی تصاویر سامنے لائیں گی۔
(تصویریں انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahie gill on daughter veronica wasnt hiding her i just never spoke about her in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.