ماہی گل کا انکشاف :سلمان خان کی فلم’ دبنگ ‘ نے لگائی میرے کیرئر میں بریک

نئی دہلی: سلمان خان یوں تو بالی وڈانڈسٹری میں نئی ہیروئنز اور ہیروز کو متعارف کرانے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم کا آغاز کرنے والی ذیادہ تر اداکارائیں بہت بڑی فلمیں نہیں دی پاتیں۔تاہم کچھ ایسی اداکارائیں بھی ہیں جو سلمان خان سمیت بالی وڈ کے دیگر خانز کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری میں کامیاب ہو پاتی ہیں۔

Mahie Gill : 'Dabangg' role backfired for me
لیکن جلد ہی ریلیز ہونے والی بولڈ ایکشن تھرلر فلم ‘صاحب، بیوی اور گینگسٹر 3’ کی مرکزی اداکارہ ماہی گل کہتی ہیں کہ ان کا کیریئر بھی سلمان خان کی فلم ‘دبنگ’ میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد تقریبا ختم ہوگیا تھا۔‘صاحب، بیوی اور گینسٹر 3’ میں صاحب کی بولڈ بیوی کا کردار ادا کرنے والی ماہی گل کے مطابق ‘دبنگ’ میں بڑا کردار نہ کرنے کے بعد کئی فلم پروڈیوسرز نے انہیں فلموں میں مختصر کرداروں کی پیش کش کی۔
Mahie Gill : 'Dabangg' role backfired for me
ایک انٹرویو کے دوران ہی گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2009 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ‘دیو ڈی‘ میں غیر روایتی کردار ادا کرنے کے بعد فلم سازوں کی توجہ حاصل کرلی تھی اور انہیں اس فلم میں شاندار اداکاری پر ایوارڈ بھی دیا گیا۔ماہی گل کے مطابق تاہم جلد ہی انہوں نے جلد ‘دبنگ’ میں مختصر کردار ادا کیا جس کے بعد ان کا کیریئر ختم ہوگیا اور انہیں فلموں میں مختصر کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔
Mahie Gill : 'Dabangg' role backfired for me
واضح رہے کہ ‘دبنگ’ کی پہلی فلم میں مختصر کردار ادا کرنے کے بعد ماہی گل دبنگ کی دوسری فلم میں بھی مختصر کردار میں نظر آئیں، ایک بار پھر انہون نے فلم میں ارباز خان کی محبوبا کا کردار ادا کیا۔دبنگ کی دوسری فلم میں بھی مختصر کردار ادا کرنے پر ماہی گل کا کہنا تھا کہ وہ یہ کردار نہیں کرنا چاہتی تھیں، تاہم انہوں نے ارباز خان کی درخواست پر ایک بار پھر یہ کردار ادا کیا۔
Mahie Gill : 'Dabangg' role backfired for me
ادکارہ ماہی گل کے مطابق دبنگ کے بعد انہیں پہلی بار ‘صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی، جس کی اب تیسری فلم جو 27جولائی 2018کو ریلیز ہونے والی ہے اور وہ اس سیریز کی تیسری فلم میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
Mahie Gill : 'Dabangg' role backfired for me
ماہی گل نے صاحب بیوی اور گینگسٹر سیریز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں کردار وہی ہیں، تاہم کہانی آگے بڑھ رہی ہے، جس سے فلم کی خوبصورتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔صاحب بیوی اور گینگسٹر کی تیسری فلم میں بھی ماہی گل صاحب یعنی جمی شیرگل کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mahie gill dabangg role backfired for me in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply