تصاویر:مدھوبالا گزرے دنوں کی ایک خوبصورت اداکارہ

نئی دہلی: 1960-70 عشرے کی انتہائی خوبصورت اور ہمہ جہت خوبیوں سے مالا مال اداکارہ مدھو بالا نے اپنی فلمی زندگی کا سفر نو سال کی عمر سے شروع کیا تھا۔ فلمساز اور ہدایت کار کیدار شرما نے 1947 میں انہیں اپنی پہلی فلم ’نیل کمل‘ میں بطور ہیروئین سائن کیا تھا۔

 Madhubala : A screen goddess and beauty queen

اس وقت ان کی عمر محض 13 سال تھی۔ پھر محل، ترانہ، مسٹر اینڈ مسز 55، ہاؤڑا برج، کالا پانی، چلتی کا نام گاڑی اور مغل آعظم جیسی کئی کامیاب فلموں میں انہوں نے کام کیا۔ لیکن فلم مغل اعظم میں ان کی اداکاری اور ان کے حسن کے بہت چرچے ہوئے۔

 Madhubala : A screen goddess and beauty queen

مدھو بالا کا فلمی سفر جتنا کامیاب رہا ان کی اپنی ذاتی زندگی اتنی ہی ناکام رہی۔ انہوں نے اپنے دور کے کامیاب اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار سے محبت کی۔ چھ سال تک ان کے درمیان دوستی رہی لیکن مدھو بالا کے والد عطاءاللہ خان گنڈہ پور کو ان کی دوستی پسند نہیں آئی اور یہ حسین جوڑی ٹوٹ گئی۔

 Madhubala : A screen goddess and beauty queen
Madhubala and Dilip Kumar

اس کے بعد مدھو بالا نے گلوکار کشور کمار سے شادی کی لیکن کم عمری میں ہی 1969 میں ان کا انتقال ہو گیا۔مدھو بالا کا شمار بالی وڈ کی انتہائی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔

 Madhubala : A screen goddess and beauty queen

ان میں بلا کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کی زبردست صلاحیت تھی۔ محکمہ ڈاک نے 2008 میں ان کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

 Madhubala : A screen goddess and beauty queen

وہ ہر کردار میں وہ بخوبی ڈھل جاتی تھیں۔ انڈین سنیما میں نرگس، مینا کماری جیسی اداکاراؤں کے دور میں مدھوبالا نے اپنی ایک منفرد چھاپ چھوڑی تھی۔

(تصویریں سوشل میڈیا )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Madhubala a screen goddess and beauty queen in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.