میں آج تک نہیں سمجھ پائی کہ مجھے بار بار کیوں مسترد کیا جاتا رہا :اداکارہ ڈیزی شاہ

نئی دہلی: اداکارہ ڈیزی شاہ نے،جو آج بالی وڈ میں ایک معروف نام ہے، انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب انہیں مسلسل فیس ریجکشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی بار فیس ریجکشن کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں کیونکہ انہیں اس کی بالکل امید نہیں تھی ۔

Literally Got No Concrete Reason, Says Daisy Shah on Facing Repeated Rejections

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ ’ میں ابھی بھی اسکی وجہ تلاش کررہی ہوں کہ مجھے بار بار کیوں مسترد کیا جاتا رہا ۔ ڈیزی شاہ نے آگے کہا کہ ’ یہ طویل وقت سے ہو رہا تھا ،کچھ لوگ ٹیسٹ لینے کے بعد کہتے تھے ،ہم آپ سے رابطہ کریںگے، لیکن اسکے بعد کوئی رابطہ نہیں کرتا تھا، جب بھی مجھے مسترد کیا گیا ہے ،مجھے کوئی ٹھوس وجہ نہیں دیا گیا ۔

Literally Got No Concrete Reason, Says Daisy Shah on Facing Repeated Rejections

اداکارہ نے مزید کہا ’مجھے ابھی تک نہیں پتہ چلا کہ وہ کیا تھا جو میری طرف سے غلط ہو رہاتھا ، یا اب ایسا کیا ہے جو میں سہی کر رہی ہوں، یہ ایک بڑا سوال ہے اور میں آج بھی ا سکا جواب ڈھونڈھ رہی ہوں، اگر ان سوالوں کا جواب مجھے مل جائے گا تو میں اپنی زندگی اور کیرئر کو اپنے لئے بدل سکتی ہوں۔

Literally Got No Concrete Reason, Says Daisy Shah on Facing Repeated Rejections

بالی ووڈ اداکرہ ڈیزی شاہ نے کہا ’ اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں انکی فلم کے لائق نہیں ہوں تو میں خود پر اور زیادہ کام کر تی ہوں، میں یہ یقینی کرتی ہوںکہ وہ مجھ میں وہ طاقت دیکھیں اور مجھے سلیکٹ کریں ،اپنے اوپر محنت کرنے کے بعد میں اس رول کے لئے فٹ بیٹھوں گی۔

Literally Got No Concrete Reason, Says Daisy Shah on Facing Repeated Rejections

دوران انٹرو یو میں یہ پوچھے جانے پر کہ کیا فلم انڈسٹری میں جان پہچان ہوجانے کے بعد آرام سے کام مل جاتا ہے اداکارہ نے کہا کہ ’ یہ میرے لئے ایک چیلنج ہے کیونکہ میں کنکشن بنانے میں خود کو بہت کمزور مانتی ہوں، میرے لئے کسی کو یہ بتانا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ میں آپ کے سا تھ کام کرنا چاہتی ہوں، میں اس سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہوں اور یہ میری سب سے بڑی پریشانی ہے جسے میں دور کرنے کا کوشش کر رہی ہوں۔

Literally Got No Concrete Reason, Says Daisy Shah on Facing Repeated Rejections

(فوٹوز انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Literally got no concrete reason says daisy shah on facing repeated rejections in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.