اس معروف امریکی گلوکارہ کو19 سال کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا

نئی دہلی: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں مسلسل ‘جنسی ہراساں’ کیا جاتا تھا۔

Lady Gaga faced constant harassment at the begining of her career
گلوکارہ و اداکارہ ہالی وڈ نے انٹرویو کے دوران رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 19 سال کی عمر میں انہیں ریپ کا نشانہ بنایا گیا مگر ساتھ یہ بھی تسلیم کیا کہ کاش انہوں نے اس بارے میں پہلے عوامی سطح پر بات کی ہوتی۔
Lady Gaga faced constant harassment at the begining of her career
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ناپسندیدہ پیشرفت کو اصول سمجھا جاتا تھا اور کوئی بھی انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا ‘جب میں نے موسیقیکے کیرئیر کا آغاز کیا تو میں 19 سال کی تھی،اس وقت اس بزنس میں جنسی ہراساں کرنا استثنیٰ نہیں بلکہ اصول تھا، جب آپ کسی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں جاتے تو وہاں آپ کو ہراساں کیا جاتا’۔
Lady Gaga faced constant harassment at the begining of her career
گاگا کا کہنا تھا ‘ایسا ہی ہوتا تھا، تو میری خواہش ہے کہ میں کافی پہلے اس پر آواز اٹھاتی، میں نے بات کی تھی اور نوجوانی میں میرا ریپ کیا گیا اور میں نے لوگوں کو بتایا بھی’۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آواز تو جنسی حملے کے خلاف آواز تو بلند کی مگر ‘بوائز کلب’ کلچر حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے روکتا تھا۔
Lady Gaga faced constant harassment at the begining of her career
گاگا کے مطابق ‘ کوئی بھی اپنی طاقت کھونا نہیں چاہتا، تو وہ آپ کو اس لیے تحفظ فراہم نہیں کرتے کہ انہیں ہمدردی ہے بلکہ ایسا ہونے سے ان کی طاقت چھن جاتی تھی، میں توقع کرتی ہوں کہ اس بارے میں خواتین کی آواز ایک جگہ جمع ہوگی اور جنسی حملوں اور یکساں معاوضے جیسے معاملات کو اس تحریک میں دیکھا جائے گا’۔وہ ماضی میں تسلیم کرچکی ہیں کہ ریپ کا نشانہ بننے کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار رہی تھیں۔
Lady Gaga faced constant harassment at the begining of her career
گلوکارہ نے کہا ‘ می ٹو تحریک اور ٹائمز اپ کی بدولت ہم دیکھ رہے ہیں کہ مرد ہمارے موقف کے لیے کھڑے ہورہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم آپ کی آوازیں سننا چاہتے ہیں جو کہ انتہائی زبردست ہے’۔

(فوٹوز انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lady gaga faced constant harassment at the begining of her career in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment