لیڈی گاگا: ’شادی شدہ شخص سے پیار نہیں محبت کا ڈرامہ کر رہی ہوں،

نئی دہلی: پاپ گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا ان دنوں وہ اپنے تعلقات اور پہلے آسکر ایوارڈ جیتنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ 25 فروری کو فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر جیتنے کے بعد 32 سالہ لیڈی گاگا وہ پہلی خاتون آرٹسٹ بھی بن گئیں جنہوں نے ایک ہی سال میں آسکر کے ساتھ ساتھ گولڈن گلوب، بافٹا اور گریمی ایواڈ بھی جیتے۔

Lady Gaga: Bradley Cooper duet at Oscars was acting, not love

ان دنوں امریکی پاپ سنگر لیڈی گاگا کے حوالے سے یہ خبریں بھی ہیں کہ انہوں نے ساتھی اداکار و ہدایت کار بریڈلی کوپر سے تعلقات استوار کرلیے۔لیڈی گاگا کی جانب سے بریڈلی کوپر کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئیں جب کہ انہوں نے کچھ دن قبل ہی اپنی دوسری منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی تھی۔لیڈی گاگا نے اکتوبر 2018 میں خود سے 17 سال بڑے ٹیلنٹ ایجنٹ 49 سالہ کرسٹیئن کرنیو سے خاموشی سے منگنی کی تھی۔تاہم دونوں نے یہ رشتہ چار ماہ کے اندر ہی ختم کرلیا، جس کی تصدیق گلوکارہ کے ترجمان کر چکے تھے۔

Lady Gaga: Bradley Cooper duet at Oscars was acting, not love

منگنی ختم ہونے کی تصدیق کے فوری بعد امریکی و برطانوی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ لیڈی گاگا کے اداکار بریڈلی کوپر کے ساتھ تعلقات استوار ہوگئے۔یہاں تک امریکی و برطانوی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی جوڑی کو سراہتے ہوئے انہیں شادی کا مشورہ بھی دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ان دونوں میں اس وقت تعلقات استوار ہوئے جب دونوں پہلی بار رومانٹک میوزیکل فلم ’اے اسٹار ازن بارن‘ میں کام کر رہے تھے، ان کی یہ فلم کئی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔اسی فلم کے گانے ’شالو‘ پر ہی لیڈی گاگا کو آسکر ایوارڈ دیا گیا اور ان کی یہ پہلی فلم تھی، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کے طور پر تو کام کرتی رہی ہیں تاہم انہوں نے کبھی فلم میں کام نہیں کیا تھا۔

Lady Gaga: Bradley Cooper duet at Oscars was acting, not love

فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد لیڈی گاگا اور بریڈلی کوپر کو متعدد بار رومانوی انداز میں ملتے دیکھے گیا اور آسکر ایوارڈ تقریب میں بھی دونوں نے رومانوی انداز میں پرفارمنس کرکے سب کے شک کو یقین میں بدل دیا کہ دونوں کے درمیان محبت ہے۔تاہم اب لیڈی گاگا نے پہلی بار بریڈلی کوپر کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ دراصل وہ ان سے محبت نہیں بلکہ ڈرامہ کر رہی ہیں۔

Lady Gaga: Bradley Cooper duet at Oscars was acting, not love

ہولی وڈ لائف کے مطابق آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد لیڈی گاگا ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے نہ صرف بریڈلی کوپر سے محبت سے متعلق سوالات کیے بلکہ ان سے دیگر معاملات پر بھی سوالات پوچھے۔گلوکارہ نے وضاحت کی کہ بریڈلی کوپر اور وہ اداکارہ ہیں اور ان دونوں کا کام بہترین انداز میں اداکاری کرنا ہے۔لیڈی گاگا کے مطابق چوں کہ انہوں نے رومانوی فلم ’اے اسٹار از بارن‘ میں کام کیا اور ان کا گانا ’شالو‘ بھی رومانوی ہے، اس لیے وہ فلم میں کام کرنے سے لے کر اسٹیج پر اسی گانے پر پرفارمنس کرنے کے دوران اداکاری ہی کرتے ہیں۔لیڈی گاگا نے واضح کیا کہ وہ مداحوں اور عام لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے بریڈلی کوپر سے اس قدر محبت کرنے کی اداکاری کرتی ہیں کہ لوگوں کو ان کے درمیان سچ میں محبت محسوس ہوتی ہے۔

Lady Gaga: Bradley Cooper duet at Oscars was acting, not love

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بریڈلی کوپر کے تعلقات سے واقف ہیں اور وہ ان سے محبت نہیں بلکہ پیار کا ڈرامہ کرتی ہیں تاکہ ان کی اداکاری کو سراہا جائے۔لیڈی گاگا نے بریڈلی کوپر سے محبت کی چہ مگوئیوں اور مداحوں کی جانب سے جوڑی کو سراہے جانے اور شادی کی تجویز دیے جانے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lady gaga bradley cooper duet at oscars was acting not love in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.