تصاویر:مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ یہ لڑکی بنی دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی

نئی دہلی: ایک لڑکی محض چند سال کی عمر میں کھرب پتی بن جائے اور وہ بھی سوشل میڈیا کی مدد سے؟مگر ایسا سوشل میڈیا اسٹار کایلی جینر نے کرکے دکھایا ہے جو دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

Kylie Jenner becomes world's youngest billionaire

امریکی جریدے فوربس نے دنیا کے امیر ترین افراد کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق کایلی جینر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ کر سب سے کم عمری میں ایک ارب ڈالرزکمانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔مارک زکربرگ 23 سال کی عمر میں ارب پتی بنے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں سوشل میڈیا اسٹار نے یہ کامیابی 21 سال کی عمر میں حاصل کی ہے۔

Kylie Jenner becomes world's youngest billionaire

کایلی جینر نے 3 سال قبل کایلی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی تھی اور کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں، یعنی 3 سال میں انہوں نے خود کو ارب پتی بنانے میں کامیابی حاصل کی۔کایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت ایک ارب ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 36 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔

Kylie Jenner becomes world's youngest billionaire

اس حوالے سے کایلی جینر کا کہنا تھا ‘میں نے کاروبار شروع کرتے ہوئے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا مگر اب یہ محسوس کرکے اچھا لگتا ہے کہ محنت رنگ لائی ہے’۔انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔

Kylie Jenner becomes world's youngest billionaire

انتہائی مقبول کاروباری شخصیت، رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی یہ خاتون سوشل میڈیا کی جان سمجھی جاتی ہیں۔

Kylie Jenner becomes world's youngest billionaire

انسٹاگرام پر 12 کروڑ سے زائد فالورز ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بھی ان کا اثررسوخ بہت زیادہ ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ ان کے 18 الفاظ کے ایک ٹوئیٹ نے اسنیپ چیٹ کو ایک کھرب 30 ارب روپے کا نقصان جبکہ فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kylie jenner becomes worlds youngest billionaire in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.