اداکرہ کیرتی کھربنڈانخرے دکھانے سے امیتابھ اور عمران ہاشمی کی فلم ’ چہرے‘ سے باہر ہوئیں

نئی دہلی: اداکارہ کیرتی کھربنڈاجہاں اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ ہاؤس پھل 4‘ کی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں وہیں وہ اپنی جلد ہی سنیما گھروںمیں پیش کی جانے والی فلم ’ پاگل پنتی‘کی تشہیر میں کافی مشغول بھی ہیں۔

Kriti Kharbanda loses Chehre due to her starry tantrums?

ان دونوں فلموں کے علاوہ اداکارہ کرتی کھربندا کو بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکارہ عمران ہاشمی کی فلم ’ چہرے‘ میں جلوہ گر ہونا تھا لیکن اب ایسا خیال کیا جا رہا کہ یہ پروجکٹ ان کے ہاتھ نکل گیا اور اس کی وجہ اداکارہ کے نخرے کرنا ہے۔

Kriti Kharbanda loses Chehre due to her starry tantrums?

ویب سائٹ ’ پنک والا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ کرتی کھربنڈا کو ان کےنخروں کے باعث فلم ’ چہرے‘ سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔

Kriti Kharbanda loses Chehre due to her starry tantrums?

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلم چہرے کا پہلا مرحلہ پورا کر لیا تھا لیکن وہ نخرے دکھا رہی تھیں ،اس وجہ سے فلم میکرز نے ا ن کی خواہش کے مطابق کچھ بدلاؤ بھی کئے تھے لیکن پھر بھی بات نہیں بنی۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا کہ اداکارہ کی فلم کے ڈائریکٹر کے ساتھ بحث بھی ہوگئی تھی نیز ان کی ٹیم کے ساتھ شوٹنگ تاریخ پر بھی ٹھنی رہتی تھی ۔

Kriti Kharbanda loses Chehre due to her starry tantrums?

ایک خفیہ ذرائع کے مطابق کھربنڈا کے نخرے اور ان کی ٹیم کی کام کے وقت ٹائمنگ اور تاریخ کے ساتھ گڑبڑ روز کا معمول بن چکا تھا،لیکن میکرز نے پہلے کرتی کے حساب سے چیزیں کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن بعد میں انہوں نے کرتی کے بنا ہی فلم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Kriti Kharbanda loses Chehre due to her starry tantrums?

اب چونکہ کھربنڈا فلم ’ چہرے‘ کے پہلے شیڈول کو شوٹ کر چکی ہیں تو نئی اداکارہ کے ساتھ میکرز کو کچھ سین دوبارہ شوٹ کرنے پڑیں گے،یہ فلم ڈائریکٹر رومی جعفری کے ہدایت میں بن رہی ہے اور یہ فلم اگلے سال 24اپریل 2020کو سنیما گھرو ں کی زینت بنے گی۔
(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kriti kharbanda loses chehre due to her starry tantrums in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.