تصاویر : اس خوبصورت اداکارہ نے کہا کالج میں ہوئی پہلی محبت ، دوسری کا امکان نہیں،جانیں پورا معاملہ

نئی دہلی: اداکارہ و ماڈل کومل عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پہلی محبت چند سال قبل امریکہمیں دوران تعلیم ہوئی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ نے اپنی محبت، خاندان اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔اداکارہ نے اب تک اگرچہ ایک درجن سے بھی کم پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے، تاہم انہیں گزشتہ برس اس وقت شہرت ملی جب ان سے متعلق یہ خبر سامنے آئی کہ انہیں گھر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے گھر سے نکال دیا۔

Komal Aziz Khan Talks About Her Tough Journey

’اسپیک یوئر ہارٹ ود ثمینہ پیرزادہ‘ میں بات کرتے ہوئے کومل عزیز نے انکشاف کیا کہ اگرچہ انہوں نے کرائے پر ہی گھر حاصل کیا تھا، تاہم ان سے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ نے دھوکہ کیا تھا اور وہ ایڈوانس کے لاکھوں روپے لے کر دبئی فرارہوگیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ ان کے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ انہیں وقتا بوقتا مینٹیننس سمیت دیگر اخراجات کی مد میں پیسے بٹورنے کے لیے بلیک میل کرتا رہا اور پھر اس نے ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر والوں پر تشدد کیا۔

Komal Aziz Khan Talks About Her Tough Journey

کومل عزیز نے بتایا کہ چوں کہ ان کا کوئی بھائی نہیں اور وہ 2 ہی بہنیں ہیں اور ان کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، اس وجہ سے خاندان میں کسی مرد نہ ہونے کی وجہ سے ان سے متعلق غلط سوچا جاتا ہے، تاہم وہ ایسی کمزور نہیں کہ لوگوں کی ایسی باتوں سے ڈر جائیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے بزنس کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا، اس لے انہوں نے پہلے تو لاہور کی لمس یونیورسٹی میں داخلہ کی کوشش کی، تاہم وہاں داخلہ نہ ملنے کے بعد انہوں نے کراچی کی آئی بی اے یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

Komal Aziz Khan Talks About Her Tough Journey

کومل عزیز نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے میں امتحانات کے دوران کاپی کرنے پر وہ پکڑی گئیں اور انہیں تین سال کے لیے معطل کردیا گیا، جس وجہ سے ان کی زندگی تباہ ہو کر رہ گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ آئی بی اے سے معطل ہونے کے بعد انہوں نے باہر جانے کا ارادہ کیا اور آن لائن ایسے تعلیمی اداروں کو تلاش کیا جو فل اسکالر شپ دیتے ہوں۔کومل عزیز کے مطابق انہیں امریکہکے شہر مشی گن کے ایک معروف تعلیمی ادارے نے اسکالر شپ دیا اور وہاں تعلیم کے دوران ان کی زندگی بدل گئی۔

Komal Aziz Khan Talks About Her Tough Journey

اداکارہ نے بتایا کہ امریکہ میں دوران تعلیم انہوں نے دنیا بھر سے آئے ہوئے مختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ زندگی گزاری اور انہیں سیکھنا کا بہت اچھا موقع ملا۔کومل عزیز نے اعتراف کیا کہ امریکہمیں دوران تعلیم ہی انہیں ایک ایسے شخص سے محبت ہوئی، جس کا تعلق ان کے مذہب سے نہیں تھا۔انہوں نے اس شخص کا نام لیے بغیر ان کی تعریف کی اور بتایا کہ اس نے اسلام اور قرآن کو بھی سمجھنے کی کوشش کی، تاہم ان کے درمیان تعلقات آگے بڑھ نہ سکے۔

Komal Aziz Khan Talks About Her Tough Journey

کومل عزیز نے بتایا کہ ان کی محبت سے نہ صرف ان کے گھر والے بلکہ اس شخص کے گھر والے بھی ناخوش تھے، کیوں کہ دونوں کا تعلق الگ مذاہب، الگ ممالک اور الگ ثقافتوں کے خاندان سے تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ امریکہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اداکاری کی شروعات کی اور انہیں پہلا موقع ایک سہیلی نے دلوایا۔کومل عزیز کے مطابق اگرچہ ان کی اداکاری سے ان کی والدہ ناراض ہوئیں، تاہم اب ان کی والدہ آہستہ آہستہ ان کی اداکاری سے مطمئن ہوتی جا رہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دوبارہ محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں لگتا ہے کہ انہیں دوسری بار ایک ایسے ماحول میں محبت ہوگی، جہاں مرد حضرات خواتین کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں اور ان کے لباس پہننے تک نظر رکھتے ہیں۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Komal aziz khan talks about her tough journey in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.