پرینکاچوپڑا اور عالیہ بھٹ نے ہی مجھے اپنا نام بدلنے پر مجبور کیا : اداکارہ کیارا ایڈوانی

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ہ کیارا اڈوانی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ اور پرینکا چوپڑا کی وجہ سے نام بدلنے پر مجبور ہوئیں۔

Kiara Advani reveals how she became Kiara from Alia

خیال رہے کہ کیارا اڈوانی کا اصل نام کچھ اور ہے، تاہم انہوں نے 2014 میں فلمی کیریئر شروع کرتے وقت اپنا نام بدلا۔ 26 سالہ کیارا اڈوانی کا اصل نام عالیہ تھا، تاہم انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا۔

Kiara Advani reveals how she became Kiara from Alia

فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیارا اڈوانی نے بتایا کہ جس وقت انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اس وقت تک عالیہ بھٹ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ بن چکی تھیں اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ لوگ یہ سمجھیں کہ انہوں نے عالیہ سے متاثر ہو کر اپنا نام رکھا ہے۔

Kiara Advani reveals how she became Kiara from Alia

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخصیت مشہور ہوجاتی ہیں اور ان کے نام جیسا ہی کوئی دوسرا شخص سامنے آتا ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے مشہور شخص سے متاثر ہوکر نام رکھا ہے۔ کیارا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جہاں وہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے اپنا نام بدلنے پر مجبور ہوئیں، وہیں پرینکا چوپڑا بھی ان کے نئے نام کا سبب تھیں۔

Kiara Advani reveals how she became Kiara from Alia

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نےپرینکا چوپڑا کی فلم ’انجانا انجانی‘ دیکھنے کے بعد ہی اپنا نام کیارا رکھا۔اداکارہ کیارا کے مطابق ’انجانا انجانی‘ میں انہیں پرینکا چوپڑا کی اداکاری بہت اچھی لگی، جس وجہ سے ہی انہوں نے اپنا نام پرینکاکے فلمی نام کیارا سے متاثر ہوکر رکھا۔

Kiara Advani reveals how she became Kiara from Alia

کیارا اڈوانی نے گزشتہ ماہ جون میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شاندار کامیابی پر اطمینان اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا انہیں فلم کے 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے پر خوشی ہوئی ہے اور ان کا کیریئر بدل گیا۔اداکارہ نے موجودہ وقت کو اپنے کیریئر کا بہترین دور قرار دیا اور کہا کہ شکر ہے کہ انہیں مختصر عرصے میں مختلف کردار ادا کرنے کو ملے، جس وجہ سے انہیں جلد شہرت ملی۔
(تصویریں انسٹاگرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kiara advani reveals how she became kiara from alia in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.