اداکارہ جھانوی کپور کا بہن خوشی کپور نے انوکھا راز فاش کردیا

اداکارہ جھانوی کپور کا بہن خوشی کپور نے انوکھا راز فاش کردیا
نئی دہلی:معروف ہدایت کار بونی کپور کی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے اپنی بڑی بہن و اداکارہ جھانوی کپور سے متعلق انوکھا راز فاش کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشی کپور نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی، جہاںان سے اداکارہ جھانوی کپور سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ جھانوی کپور گھر میں کس طرح رہتی ہیں جس پر خوشی نے جھانوی کے چھپے کئی رازوں پر سے پردہ ا±ٹھا دیا۔

خوشی کپور نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ جھانوی کتھک رقص کی دیوانی ہیں اور جب بھی گھر میں فارغ ہوتی ہیں تو رقص کرنا شروع کر دیتی ہیں، اور ساتھ ہی خوشی نے ایک اور انکشاف کیا کہ جھانوی نیند میں بھی بالی ووڈ فلموں کے ڈائیلاگ بڑبڑاتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ جھانوی کپور دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دھڑک‘ سے بالی وڈ ڈیبیو کر چکی ہیں اور ان دنوں گنجن سکسینا کی سوانح حیات پر مبنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

جھانوی جلد ہی کرن جوہر ہی کی فلم ’تخت‘ میں نظر آئیں گی جب کہ خوشی کپور رواں سال ہی بالیوڈ میں ڈیبیو کرنے کی تیاری کر چکی ہیں۔

تصویر یں سوشل میڈیا