بالی وڈ ڈائریکٹر نے مجھ سے کہا’کام چاہئے تو مجھے خوش رکھو‘ : رچا بھدرا

نئی دہلی: ٹی وی سیریل ’ کھچڑی‘ میں بچے کا کردار ادا کر چکی رچا بھدرا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی” کاسٹنگ کاؤچ“ کا سامنا کرچکی ہیں۔

Khichdi Actress Reveals A Producer Asked Her To 'Keep Him Happy For Work'

رچا بھدرانے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے انٹرویو میں شادی کے بعد کا ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھ سے کہا تھاکہ اگر ’ تم کو کام چاہئے تو مجھے خوش رکھو“۔

Khichdi Actress Reveals A Producer Asked Her To 'Keep Him Happy For Work'

رچا نے مزید کہا ” میں نے کبھی کاسٹنگ کاوچ کا سامنا نہیں کیا تھا، لیکن شادی کے بعد جب میں کچھ جگہوں پر آڈیشن کے لئے گئی تو لوگوں نے مجھے کاکمپرومائز (سمجھوتہ)کرنے کو کہا ، ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ کام چاہئے تو مجھے خوش رکھو، وہ مجھے ہوٹل میں ملنا چاہتا تھا ، میں نے اس سے کافی شاپ میں ملنے کو کہا، اس کے ساتھ ہی انڈسٹری میں کام کرنے کی میری ساری امیدیں ختم ہو گئی ، میں وہ تصویر برباد نہیں کرنا چاہتی جو میں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ بنائی تھی“۔

Khichdi Actress Reveals A Producer Asked Her To 'Keep Him Happy For Work'

خیال رہے کہ رچا نے کئی سالوں بعد انڈسٹری میں واپس لوٹنے کی کوشش کی لیکن بے شرمی کے کردار مجھے پسند نہیں تھے۔ انہوں نے کہا میں اپنے گھر والوںکے خلاف نہیں جانا چاہتی تھی ساتھ ہی صرف سرخیوں کے لئے ایسے رولز نہیں کر سکتی ، چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر گجراتی پروڈکشن ہاؤس نے ہمیشہ میرا خیال رکھا ، میری فیملی نے ہمیشہ مجھے سنبھالا میں ان کے حدود کو نہیں توڑ سکتی ۔

Khichdi Actress Reveals A Producer Asked Her To 'Keep Him Happy For Work'

باڈی سیمنگ پر بات کرتے ہوئے رچا بھدرا نے کہا” مجھے ہمیشہ کہا جاتا تھا کہ تم بہت چبی ہو ، لیکن ایسی ہی ہوں، میرا باڈی اسٹریکچر ایسا ہی ہے ، مجھے کئی بار اسکرپٹ کی ڈیمانڈ پر موٹی لڑکیوں کے رول ملے، لیکن میں کوئی ٹیگ نہیں چاہتی تھی، مجھے کہا گیا کہ ایکٹنگ کے لئے مجھے وزن کم کرنا ہوگا ،لیکن صرف انڈسٹری کا حصہ بننے کے لئے میں وزن کم نہیں کر سکتی ‘۔

Khichdi Actress Reveals A Producer Asked Her To 'Keep Him Happy For Work'

(فوٹوز انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khichdi actress reveals a producer asked her to keep him happy for work in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.