فلم ’کیدارناتھ‘ میں سارہ علی خان بنیں گی ’ہندو‘

نئی دہلی:بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں, سارہ فلم ’کیدارناتھ ‘ میں نظر آئیں گی جو ہندوستان کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں سال 2013 میں آئی قدرتی آفت پر مبنی ہے۔

Kedarnath: Love Helps Sushant Singh Rajput, Sara Ali Khan Survive Nature's Wrath
فلم ’کیدارناتھ ‘ ریلیز سے قبل زیر بحث ہے ،ابھیشیک کپور کی ہدایت میں بنی اس فلم کی تخلیق رانی اسکرووالا کے پروڈکشن نے کی ہے، یہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔
Kedarnath: Love Helps Sushant Singh Rajput, Sara Ali Khan Survive Nature's Wrath
اس فلم میں لیڈ ایکٹریس کے طور پر سارہ علی خان ہی ںجو سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں، یہ ان کی ڈیبیو فلم ہے۔
Kedarnath: Love Helps Sushant Singh Rajput, Sara Ali Khan Survive Nature's Wrath
اس فلم میں ہیروکو مسلمان اور ہیروئن کو ہندو کے طور پر پیش کیا جانا۔ دراصل اس فلم نے ہندوستانی سماج کی اس رگ کو چھو دیا ہے جس کے چھونے سے اکثر غیر ضروری تنازعات کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کافی عرصہ کے بعد ہندی سنیما میں مرکزی دھارے سے ہٹ کر اس فلم میں ایک ایسی محبت کی کہانی دکھانے کا خطرہ مول لیا جا رہا ہے جس میں ہندو لڑکی (مکو سارہ علی خان) کی محبت ایک مسلم لڑکے (منصور، سوشانت راجپوت) سے دکھائی جائے گی۔
Kedarnath: Love Helps Sushant Singh Rajput, Sara Ali Khan Survive Nature's Wrath
مرکزی دھارے کی فلموں میں بہت کم ایسا ہوا کہ ہندو لڑکی اور مسلم لڑکے کی کہانی کو فلموں میں دکھایا گیا ہے کیونکہ اکثر فلموں میں محبت کی کہانیوں میں زیادہ تر ہیرو ہندو یا کسی دیگر مذہب کا ہوتا ہے جبکہ ہیروئن مسلمان ہوتی ہے۔
Kedarnath: Love Helps Sushant Singh Rajput, Sara Ali Khan Survive Nature's Wrath
بابری مسجد کی شہادت کے بعد ممبئی فسادات پر مبنی فلم ’بامبے ‘ ہو یا پھر تقسیم ہند پر تصوراتی کہانی پر بنی فلم سنی دیول کی ’غدر‘ہو۔ فلم ’بامبے‘ میں ہیرو برہمن ہے جبکہ فلم ’غدر‘ کا ہیرو ایک سکھ نوجوان ہے۔

(تصویریں سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kedarnath love helps sushant singh rajput sara ali khan survive natures wrath in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply