بالی ووڈ میں بنے رہنے کے لئے اسٹیل کی نسوں کی ضرورت ہے : کترینہ کیف

نئی دہلی: اداکارہ کترینہ کیف نے ہندی فلم انڈسٹری میں 16سال کا سفر مکمل کرنے کے بعد کہا کہ ’ ہندی سنیما کی چمک دمک والی دنیا میں برقرار رہنے کے لئے اسٹیل کی نسوں کی ضرورت ہے۔

Katrina Kaif says one needs to have nerves of steel to be in Bollywood

اداکارہ کترینہ کیف نے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ’ یہ ہمیشہ آسان نہیں رہا ، فلم انڈسٹری میں بنے رہنے کے لئے آپ میں اسٹیل کی نسوں اور رگوں کی ضرورت ہے ، یہ ایک غیر متوقع جگہ ہے اور کامیابی کی گارنٹی کو ئی بھی نہیں دے سکتا ہے ، میرا ایسا خیال ہے کہ کامیابی کو اپنے سر پر نہ چڑھنے دیں اور کامیابی کو دل سے نہ لگائیں‘۔

Katrina Kaif says one needs to have nerves of steel to be in Bollywood

اداکارہ نے اپنے 16سال کے اس سفر کو خوبصورت بتاتے ہوئے مزید کہا ’ کہ یہ ایک شاندار سفر رہا ہے ، بہت زیادہ سخت محنت ، لیکن ناظرین سے بہت سارا پیار بھی ملا۔ ہانگ کانگ میں پیدا ہوئی کترینہ کیف 16جولائی کو اپنی سالگرہ منائیں گی اور اس کے لئے وہ میکسکو میں چھٹیا منا رہی ہیں۔

Katrina Kaif says one needs to have nerves of steel to be in Bollywood

کترینہ کیف نے آگے کہا ’ میں چیزوں کا اتنا تجزیہ نہیں کرتی ، میں ماضی کے بارے میں سوچنے کے بجائے آگے دیکھنا زیادہ پسند کرتی ہوں اور یقین کرتی ہوں کہ ابھی بھی سب سے بہترین پل آنا باقی ہے۔ بتا دیں کہ کترینہ کیف نے فلم ’ بوم ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا تاہم یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی حالانکہ اس کے بعد انہو ںنے کئی شاندار فلمیں دے کر بالی وڈ کی صفحہ اول کی اداکاراؤں میں اپنا نام شمار کر لیا ہے۔

Katrina Kaif says one needs to have nerves of steel to be in Bollywood

کترینہ کیف کا کہنا ہ کہ ’ مجھے میلوں طے کرنا ہے ، مختلف کرداروںکو ادا کر بات بس کوشش کرنے اور بہترین بننے اور ہر فلم کے ساتھ سخت محنت کرنے سے ہے “۔ انہوںنے کہا ’ میرا کام بڑے پیمانے پر تخلیقی اطمینان دے رہا ہے اور ان کرداروں کو نبھانے میں واقعی میں مجھے بڑا مزہ آیا ۔

Katrina Kaif says one needs to have nerves of steel to be in Bollywood

کترینہ کا کہنا ہے کہ میں اس طرح کی فلمیں بناؤں گی جسے میں ا یک ناظرین کے طور پر دیکھنا چاہوں گی ، اچھی کہانیاں بتائے جانے کے قابل ہیں‘۔
(تصویریں انسٹاگرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif says one needs to have nerves of steel to be in bollywood in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.