کترینہ کیف نے کیوں کہا رنبیرکپور سے بریک اپ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں!

نئی دہلی: اداکارہ کترینہ کیف نے حریف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کرکے بالی وڈ میں اپنے کئی ساتھیوں کو حیران کردیا تھا۔اداکارہ کترینہ کیف نے یکم دسمبر کو دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیہ میں خوبصورت ساڑھی میں جلوہ گر ہوکر شرکت کی۔

Katrina Kaif opens up about breakup with Ranbir Kapoor
کترینہ کیف کا اس تقریب میں شرکت کرنا حیران کن اس لیے تھا کیوں کہ کترینہ کیف ہی وہ اداکارہ تھیں جن کی وجہ سے رنبیر کپور نے دپیکا کے ساتھ بریک اپ کیا۔یاد رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں ایک ساتھ کیا تھا، جس کے بعد سے ان دونوں کے رشتے کی خبریں بھی سامنے آئیں، جبکہ رنبیر اور دپیکا نے خود بھی کھل کر اپنے رشتے کا اعتراف میڈیا کے سامنے کیا۔
Katrina Kaif opens up about breakup with Ranbir Kapoor
تاہم 2009 میں فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کپور کترینہ کیف کے قریب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے دپیکا پڈوکون کو چھوڑ دیا۔دپیکا نے خود بھی اپنے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ رنبیر کپور نے انہیں دھوکا دیا۔تاہم بعدازں 2016 میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا بھی بریک اپ ہوگیا، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا ان کا رشتہ کمزور تھا۔رنبیر کپور اس وقت عالیہ بھٹ کے ساتھ رشتے میں ہیں۔
Katrina Kaif opens up about breakup with Ranbir Kapoor
حال ہی میں کترینہ کیف نے ووگ کے لیے ایک میگزین شوٹ کیا، اس میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کترینہ نے رنبیر کپور سے ہوئے بریک اپ کے حوالے سے بھی بات کی۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ’شاید زندگی میں پہلی مرتبہ میں نے خود پر فوکس کیا ہوگا، اور جب آپ خود پر فوکس کرتے ہیں تو ہی اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ آپ خود کو جانتے ہی نہیں ہیں‘۔
Katrina Kaif opens up about breakup with Ranbir Kapoor
اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں رنبیر سے ہوئے اپنے بریک اپ کو کسی نعمت سے کم نہیں سمجھتی، کیوں کہ ایسا ہونے کے بعد ہی مجھے اپنی اہمیت اپنی سوچ اور اپنی خواہشات کا اندازہ ہوا‘۔کترینہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے بریک اپ پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں۔
Katrina Kaif opens up about breakup with Ranbir Kapoor
کترینہ کیف اس وقت اپنی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ان کی آخری ریلیز فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

(تصویر سوشل میڈیا)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif opens up about breakup with ranbir kapoor in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment