تصاویر: کٹرینہ کیف دوست سے زیادہ دشمن پر بھروسہ کرتی ہیں

نئی دہلی: عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’ بھارت‘ کی تشہیر میں مصروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ” مجھے دوست سے زیادہ دشمن پر بھروسہ ہے “۔

Katrina Kaif gets emotional, opens up on her break-up with Ranbir Kapoor

خیال رہے کہ ان دنوں رنبیر کپور کے عالیہ بھٹ سے گہرے تعلقات ہیں۔کترینہ نے رنبیر کے ساتھ بریک اپ کے تین سال بعد ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بھی کام کرتی ہوں وہ میری حقیقی زندگی کے کسی نہ کسی تجربہ سے وابستہ ہوتا ہے ، مجھے جو کردار دیا جاتا ہے اس سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتی ہوں ، جو میں نے دیکھاہے ، سنا ہے یا پھر اس کا سامنا کیا ہے ۔

Katrina Kaif gets emotional, opens up on her break-up with Ranbir Kapoor

قابل غور ہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہو ئی فلم ’ زیرو‘ میں کترینہ نے ببیتا کا کردار ادا کیا تھا جس میں ان کا بریک اپ ہوا رہتا ہے جس کے بعد وہ شراب کی عادی ہو جاتی ہیں۔

Katrina Kaif gets emotional, opens up on her break-up with Ranbir Kapoor

تعلقات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ’ مجھے خود کو بنانے سے پہلے خود کو توڑنا پڑا، میرے ساتھ جو کچھ ہو رہا تھا ، اسے جاننے اور محسوس کرنے کے لئے میں صرف اپنے حصے کی ذمہ داری لے سکتی تھی، میں جو کچھ کرتی سکتی تھی اور اسے بہتربنانے کے لئے میںنے اسے قبول کیا ، جن حصوں کے لئے میں ذمہ دار نہیں ہوں وہ میرا مسئلہ نہیں ہے ، میری ماں مجھ سے کہتی تھی کہ اتنی ساری خواتین اور لڑکیاں تمہاری جیسی پریشانی سے گزر رہی ہیں، آپ کو لگتا ہے کہ آپ اکیلے ہیں لیکن آپ نہیں ہیں۔

Katrina Kaif gets emotional, opens up on her break-up with Ranbir Kapoor

کیف نے مزید بات کرتے ہوئے بغیر کسی کا نام لئے کہا ’ کہ چاہے کوئی بھی ہو، پرانی باتوں سے میرے دل میں کوئی کڑواہٹ نہیں ہے۔مجھے نہیں لگتا کسی نے میراد ل دکھایا ہے ۔

Katrina Kaif gets emotional, opens up on her break-up with Ranbir Kapoor

(تصویریں انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katrina kaif gets emotional opens up on her break up with ranbir kapoor in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.