تصاویر:چھٹیاں گزارنے دھرم شالہ گئی اس بالی وڈ اداکارہ کو مندر میں ہراساں کیا گیا

نئی دہلی: ہندی فلم ’ راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس‘ اور پیار کا پنچنامہ 2‘ میں نظر آ چکی اداکارہ کرشمہ شرما ہمیشہ اپنے دبنگ انداز اور اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے ایسا انکشاف کیا ہے جس سے ہر کوئی حیران ہو گیا ۔

 Karishma Sharma opens up about being harassed and eve teased while vacationing in Dharamshala
محض 15 سال کی عمر سے اداکاری کی شروعات کرنے والی کرشمہ شرما ‘یہ ہیں محبتیں، سلسلا پیار کا اور پیار تونے کیا کیا’ جیسے مقبول سیرل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اب تک ایک درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں اور ’پیار کا پنچ نامہ سمیت ہوٹل ملن’ جیسی بولڈ کامیڈی اور رومانٹک فلموں میں کام کرنے والی کرشمہ شرما ویب سیریز میں بھی اپنے جلوے دکھا چکی ہیں۔
 Karishma Sharma opens up about being harassed and eve teased while vacationing in Dharamshala
اداکارہ کرشمہ شرما کو اپنی بولڈ اور متنازع تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر بھی ہمیشہ ٹرول کیا جاتا ہے۔انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرشمہ شرما کو بھارتی ریاست ہما چل پردیش کے مشہور سیاحتی و مذہبی شہر دھرم شالا کے ایک مندر میں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جب وہ وہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے پہنچیں۔
 Karishma Sharma opens up about being harassed and eve teased while vacationing in Dharamshala
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے دھرم شالہ کے دورے پر تھیں تو وہ ایک خوبصورت مندر دیکھنے گئیں، جہاں وہ اپنی دوست کے ساتھ تصویریں بنا رہی تھیں کہ اچانک چند افراد نے انہیں گھیر لیا۔اداکارہ کے مطابق ان افراد نے انہیں انتہائی بری نظروں سے گھورنا شروع کیا۔کرشمہ شرما نے بتایا کہ انہوں نے خود کو ہراساں کیے جانے کی شکایت وہاں موجود پولیس اہلکار کو بھی کی، تاہم اہلکار نے کہا کہ انہیں یہاں ایسے کوئی افراد دکھائی نہیں دے رہے، جو اداکارہ کو ہراساں کر رہے ہوں۔
 Karishma Sharma opens up about being harassed and eve teased while vacationing in Dharamshala
اداکارہ نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے شکایت کے بعد ان سے کہا کہ ‘ارے کون آپ کو چھیڑ رہا ہے، یہاں تو کوئی نہیں‘۔کرشمہ شرما کے مطابق انہیں پولیس کے اسی رویے پر افسوس ہوا۔اداکارہ کے مطابق انہیں ہراساں کیے جانے کا یہ سلسلہ مندر تک محدود نہیں رہا اور اگلے روز ان ہی افراد نے ایک بازار کی سیر کے دوران بھی ان کا پیچھا کیا۔
 Karishma Sharma opens up about being harassed and eve teased while vacationing in Dharamshala
کرشمہ شرما نے بتایا کہ اگرچہ وہ کام سے چھٹیاں لے کر آرام کرنے کے لیے دھرم شالا گئی تھیں، تاہم ایسے واقعات ہونے کے بعد وہ وہاں سے واپس آگئیں۔

(فوٹوز انسٹا گرام )

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karishma sharma opens up about being harassed and eve teased while vacationing in dharamshala in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply