کاجول : جنسی ہراسانی بالی وڈ فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے

نئی دہلی: ان دنوں اپنی آنی والی فلم ’ ہیلی کاپٹر ایلا‘ کی تشہیر میں مصروف بالی وڈ اداکارہ کا جول کا کہنا  کہ جنسی ہراسانی بالی وڈ فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔

Kajol Says Sexual Harassment Is Definitely A Reality
این ڈی ٹی وی کو دیئے اپنے ایک انٹرویو میں کاجول نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے یا نہیں لیکن جنسی ہراسانی صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر جگہ ہے۔
Kajol Says Sexual Harassment Is Definitely A Reality
اداکارہ نے کہا کہ صرف خواتین ہی کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
Kajol Says Sexual Harassment Is Definitely A Reality
کاجول نے کہا بالی وڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرناپڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھاتی۔
Kajol Says Sexual Harassment Is Definitely A Reality
کاجول نے ”می ٹومہم“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔
Kajol Says Sexual Harassment Is Definitely A Reality
واضح رہے کہ ان دنوں ہراسانی کو لیکر تنو شری دتہ کافی سرخیوں میں ہیں۔ تنوشری دتہ کااداکار ناناپاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 برس قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ناناپاٹیکر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیاتھا۔

(تصویریں انسٹا گرام)

ایسے ہی پرکشش فوٹو گیلری دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Read all Latest photogallery news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from photogallery and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kajol says sexual harassment is definitely a reality in Urdu | In Category: فوٹو گیلری Photogallery Urdu News

Leave a Reply